شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 341 of 670

شیطان کے چیلے — Page 341

339 مسیح کا اور انسانوں کی طرح غیر معصوم ہونا بداہتہ ثابت ہوا۔اسی طرح انجیل کے مطالعہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ مسیح نے اجنبی عورتوں سے اپنے سر پر عطر ڈلوایا۔(دیکھو متی 22/6 مرقس 14/3 یوحنا 12/6) یوحنا میں تو یہ بھی لکھا ہے کہ آدھ سیر خالص عطر استعمال اس عورت سے آپ نے کرایا۔اس نے کچھ سر پر ڈالا (مرقس ) کچھ پاؤں پر ملا۔لوقا میں تو یہ بھی لکھا ہے کہ (يوحنا ) ایک عورت نے جو اس شہر کی بدچلن اور فاحشہ عورت تھی مسیح کا پاؤں دھو یا پھر اپنے بالوں سے پونچھا پھر انہیں چوما اور ان پر عطر ملا۔(لوق 7/37)۔یہ واقعہ صرف لوقا میں مذکور ہے۔ظاہر ہے کہ اجنبی عورت بلکہ فاحشہ اور بدچلن عورت سے سرکو اور پاؤں کو ملوانا اور وہ بھی اس کے بالوں سے ملا جانا کس قدر احتیاط کے خلاف کام ہے اس قسم کے کام شریعت الہیہ کے صریح خلاف ہیں۔امثال میں کیا خوب لکھا ہے کہ ” بے گا نہ عورت تنگ گڑھا ہے اور فاحشہ گہری خندق ہے وہ راہزن کی طرح گھات میں لگی ہے اور (امثال باب 23 فقره 28 ) بنی آدم میں بدکاروں کا شمار بڑھاتی ہے۔“ (ii) اسی طرح انجیل کے مطالعہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ معجزہ سے شراب سازی کا کام لے کر اپنا جلال ظاہر کرتے تھے۔(دیکھو انجیل یوحنا2/9) ( یہ واقعہ صرف یو حتا میں ہے) دیکھو شراب جیسے ام الخبائث چیز کا بنانا اور شادی کی دعوت کے لئے اس شراب کو پیش کرنا اور خود شرابی اہل مجلس کی دعوت میں معہ والدہ کے شریک ہونا اسی یوحنا میں موجود ہے۔حالانکہ شراب عہد عتیق کی کتابوں میں قطعی حرام قرار پا چکی تھی۔حضرت یسعیاہ شراب پینے والوں کی بابت فرماتے ہیں : ان پر افسوس جو مے پینے میں زور آور اور شراب پلانے میں پہلوان ہیں۔حضرت ہوشیع فرماتے ہیں: وو بد کاری اور مے اور نئی مے سے بصیرت جاتی رہتی ہے۔“ (دیکھو یسعیاہ باب 5 فقر 22) (ہوشیع 4/11) دانی ایل نبی بھی شراب کو نجس اور نا پاک کرنے والی بتاتے ہیں۔دانی ایل باب اول فقرہ 8)