شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 12 of 670

شیطان کے چیلے — Page 12

12 تکفیر میں ابتداء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخالفین نے کی جس کی وجہ سے وہ خود اس کے مورد بنے اور حدیث نبوی کے فیصلہ کے تحت کا فر ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود کسی کو کا فرقرار نہیں دیا۔آپ فرماتے ہیں: کیا کوئی مولوی یا کوئی اور مخالف یا کوئی سجادہ نشین یہ ثبوت دے سکتا ہے کہ پہلے ہم نے ان لوگوں کو کا فرٹھہرایا تھا۔اگر کوئی ایسا کاغذ یا اشتہار یا رسالہ ہماری طرف سے ان لوگوں کے فتوی کفر سے پہلے شائع ہوا ہے جس میں ہم نے مخالف مسلمانوں کو کا فرٹھہرایا ہے تو پیش کریں۔ورنہ خود سوچ لیں کہ کس قدر خیانت ہے کہ کافر تو خود ٹھہر اویں آپ اور پھر ہم پر یہ الزام لگائیں کہ گویا ہم نے تمام مسلمانوں کو کافر ٹھہرایا ہے۔“ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 120) فرمایا: مجھ کو کافر کہہ کے اپنے کفر پر کرتے ہیں مہر یہ تو ہے سب شکل ان کی ہم تو ہیں آئینہ دار حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور جماعت احمدیہ کا مسلک تو بڑا واضح اور شریعت کے عین مطابق ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کسی کو کا فرقرار نہیں دیا بلکہ آنحضرت ﷺ نے کلمہ گو مسلمان کو کافر کہنے والے کو کافر قرار دیا ہے۔پس راشد علی اور اس کا پیرسخت جھوٹے ہیں۔اس مکمل جواب کے بعد حسب ذیل امور بھی قارئین کی دلچسپی کے لئے پیش ہیں۔چنانچہ لکھا ہے: قال رسول الله صلى الله عليه وسلّم من انكر خروج المهدى فقد انكر بما انزل ینابیع المودة - الباب الثامن والسبعون - از علامہ الشیخ سلیمان بن الشيخ ابراھیم۔المتوفی 1294ء) على محمد۔ترجمہ: نبی کریم ﷺ نے فرمایا : جس نے مہدی کے ظہور کا انکار کیا اس نے گویا ان باتوں کا انکار کیا جو محمد پر نازل ہوئیں۔اسی طرح اہلحدیث کے مستند اور مسلمہ بزرگ یہ فتوی تحریر کر چکے ہیں کہ "من كذب بالمهدى فقد كفر“ نج الکرامہ صفحہ 351- از نواب صدیق حسن خان بھوپالوی مطبع شاہجہان پر لیس بھوپال) کہ جس نے مہدی کی تکذیب کی اس نے یقیناً کفر کیا۔