شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 335 of 670

شیطان کے چیلے — Page 335

333۔آپ نے جو کچھ لکھا وہ اس یسوع یا مسیح کے لئے تھا جس کی بابت پادری کہتے ہیں کہ وہ خدائی کا دعوی کرتا تھا، حضرت موسی“ کا نام نعوذ باللہ بٹ مار رکھتا تھا اور یہ کہہ کر کہ میرے بعد سب جھوٹے نبی آئیں گے حضرت نبی اکرم ﷺ کی بھی تکذیب کرتا تھا۔آپ نے پادریوں کے مسلمات کے لحاظ سے ان کی خیالی وہ ہمی تصویر کے متعلق لکھا جس کا آپ کے نزدیک خارج میں کوئی وجود نہیں تھا۔ان مذکورہ بالا امور میں سے جو بات بھی لے لی جائے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر توہین عیسی علیہ السلام کے الزام کو رد کرتی ہے۔رڈ تعجب تو اس بات پر ہے کہ باوجود اس کے کہ یہ سب تحریریں راشد علی اور اس کے پیر نے ضرور کھنگالی ہیں اور باوجود اس کے کہ مسلمان کہلاتے ہیں ، بڑے ہی بے غیرت ہو کر عیسائیوں کی زبان۔ہمارے آقا ومولیٰ رسول اللہ ﷺ کی ہر تو ہین اور تذلیل کو برداشت کرتے ہیں۔آپ پر زنا کی تہمت کو بھی گوارا کر لیتے ہیں اور آپ کے لئے ہر گالی برداشت کر لیتے ہیں مگر پادریوں کے فرضی یسوع کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کر سکتے اور اس کے لئے تو ایسی غیرت ظاہر کرتے ہیں کہ پادری بھی شرما جائیں۔ان کی ہمدردیاں اور ان کی غیر تیں جب عیسائیوں کے لئے بھڑکتی ہیں تو عیسائی ہی کیوں نہیں ہو جاتے۔انہیں پادری عبد اللہ آتھم سے محبت ہے، ڈاکٹر ڈوئی کا بدلہ لینے کے لئے ان کی کچلیاں نکل نکل پڑتی ہیں اور رسول اللہ ﷺ کو گالیاں دینے والوں اور قرآن کریم کی توہین کرنے والوں پر بھیجی ہوئی ہزار لعنت ان کو چھتی ہے تو پھر ان کا محمد رسول اللہ ﷺ سے وابستگی کا دعویٰ کیسا ہے؟ انہوں نے اپنے اوپر اسلام کا خول کیوں چڑھایا ہوا ہے؟؟ وو ہمارا مسیح ابن مریم" حضرت عیسی علیہ السلام جن کا ذکر قرآن کریم میں ہے ان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ” ہمارا مسیح ابن مریم “ لکھا ہے اور اپنا بھائی کہا ہے اور خود کو ان کا مثیل قرار دیا ہے۔اس مسیح علیہ السلام کی آپ نے تکریم و تعظیم فرمائی ہے۔آپ نے اس بچے مسیح عیسی ابن مریم کی توہین کے الزام کو بار بار فرمایا ہے۔آپ نے فرمایا: