شیطان کے چیلے — Page 327
325 ( نور الحق۔الجزء الثانی۔روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 188 ) کہ وہ نبوت کے درخت کی شاخیں اور نبی کی قوت شامہ کے لئے ریحان کی طرح ہیں۔پھر آپ فرماتے ہیں: افاضہ انوارالہی میں محبت اہل بیت کو بھی عظیم دخل ہے اور جو شخص حضرت احدیت کے مقربین میں داخل ہوتا ہے انہیں طیبین طاہرین کی وراثت پاتا ہے اور تمام علوم و معارف میں ان کا وارث ٹھہرتا ہے۔66 ( براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ 598 حاشیه در حاشیہ 3) صحابه رسول ع على الله آنحضرت ﷺ کی جماعت نے اپنے رسول مقبول کی راہ میں ایسا اتحاد اور ایسی روحانی یگانگت پیدا کر لی تھی کہ اسلامی اخوت کی رو سے سچ سچ عضو واحد کی طرح ہو گئی تھی اور ان کے روزانہ برتاؤ اور زندگی اور ظاہر اور باطن میں انوار نبوت ایسے رچ گئے تھے کہ گویا وہ سب آنحضرت ﷺ کی عکسی تصویریں تھے۔( فتح اسلام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 12 ) ملاحظہ فرمائیں کس طرح صحابہ کی محبت میں ڈوبا ہوا کلام ہے۔فرمایا: إِنَّ الصَّحَابَةَ كُلُّهُمْ كَذكَاءِ قَدْ نَوَّرُوْا وَجْهَ الْوَرَى بِضِيَاءٍ إنِّي أَرَى صَعْبَ الرَّسُوْلِ جَمِيعَهُمْ عِنْدَ الْمَلِيْكِ بِعِزَّةٍ قَعْسَاءِ کہ یقیناً صحابہ شب کے سب سورج کی مانند ہیں۔انہوں نے اپنی روشنی سے مخلوقات کا چہرہ روشن کر دیا۔میں رسول ﷺ کے تمام کے تمام صحابہ کو خدا تعالیٰ کے حضور دائمی عزت کے مقام پر پاتا ہوں۔ستر الخلافہ۔روحانی خزائن جلد ۸) یہ پورا قصیدہ ہی صحابہ کی محبت کے شہد سے لبریز ہے۔نیز آنحضرت ﷺ کی بلندشان اور صحابہ کے روشن مقام کے ذکر سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب بھری پڑی ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ آپ پر صحابہ کی تو ہین کا الزام صرف کوئی ازلی ابدی اندھا ہی لگا سکتا ہے۔