شیطان کے چیلے — Page 326
324 کی عظمت دل میں بیٹھ جاتی ہے اور اس کی محبت میں دل محو ہو جاتا ہے۔“ (چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 135) کاش اس زمانہ میں بغیر کسی اعراض صوری یا معنوی کے اس نسخہ کو استعمال کرتے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انبیاء علیہم السلام کی بابت یہ بھی فرمایا: وو وہ زمین پر خدا کے قائمقام ہوتے ہیں۔اس لئے ہر ایک مناسب وقت پر خدا کی صفات ان سے ظاہر ہوتی ہیں اور کوئی امران سے ایسا ظاہر نہیں ہوتا کہ وہ خدا کی صفات کے برخلاف ہو۔“ (چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد 23 صفحه 296) کوئی مسلمان یہ تسلیم نہیں کر سکتا کہ انبیاء کا خدا تعالیٰ کا قائمقام ہونا اور ان سے اسکی صفات کا ظاہر ہونا، انبیاء کے مقام کو گراتا ہے؟ پس صاف ظاہر ہے کہ راشد علی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر محض ایک افتراء باندھا ہے۔اہلِ بیت نبوی حضرت مسیح موعود علیہ السلام، اہلِ بیت نبوی کے متعلق فرماتے ہیں: جان و دلم فدائے جمال محمد خاکم ثار کوچه آل محمد است در ثمین فارسی - صفحہ 89 - نظارت اشاعت ربوہ ) کہ میری جان اور دل محمد مصطفی عملے کے جمال پر فدا ہیں اور میری خاک آل محمد کے کوچہ پر قربان ہے۔فرمایا: جنتے ہست آں رسول جلال آل او بست جملہ چوں گل آل کہ صاحب جلال رسول ﷺ تو ایک جنت ہیں اور آپ کی اولا دسب کی سب گلاب کے پھول کی طرح ہیں۔و" الله آنحضرت ﷺ اور آپ کی آل پر درود بھیجتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: هم لشجرة النّبوّة كالاغصان و لشامة النبي كالريحان“