شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 263 of 670

شیطان کے چیلے — Page 263

262 دھوکہ دے رہے ہیں۔در حقیقت پہلو میں کھڑے ہونا تو قرب کو ظاہر کرتا ہے نہ کہ مرتبے کی برابری کو، جس طرح ایک بچہ ، باپ کے پہلو میں کھڑا ہوتا ہے۔اس قربت کو انا جیل کے ایسے محاورے بھی ظاہر کرتے ہیں کہ جن میں لکھا ہے کہ مسیح، خدا تعالیٰ کے دائیں ہاتھ بیٹھ گئے چنانچہ دیکھیں : متی باب 26،آیت 64 - مرقس باب 16 ، آیت 19۔لوقا باب 22، آیت 69 وغیرہ وغیرہ گو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا کلام جماعت احمد یہ پر مجبت کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکتا۔لیکن جو لوگ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی تحریرات سے واقف ہیں وہ کامل یقین رکھتے ہیں کہ آپ حضرت مرزا صاحب کو کبھی خواب و خیال میں بھی آنحضرت ﷺ کے ہم مرتبہ نہیں سمجھتے تھے اور ایسے خیال کو کفر قرار وو دیتے تھے۔پس ” پہلوؤں کے لفظ سے صرف حضرت محمد مصطفی ﷺ کے قرب کا مضمون بیان کیا گیا ہے کہ یہ مقد رتھا کہ باقی لوگ جہاں پیچھے پیچھے آرہے تھے، امام مہدی کو خدا تعالیٰ کمال خلوص کے ساتھ متابعت میں قدم مارنے کی برکت سے اتنا قریب کر دے گا کہ جیسے ایک ہونہار شاگرد اپنے استاد کے پہلو میں چلتا ہے یا ایک فرمانبردار بیٹا اپنے بزرگ باپ کے پہلو میں چلنے کی سعادت پاتا ہے۔بعینہ حضرت مرزا صاحب اپنے آقا و مولیٰ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کے پہلو میں کھڑے ہونے کی سعادت پاگئے۔پس اگر یہ قابل اعتراض ہے تو پھر خدا کے پہلو میں اس کے دائیں ہاتھ بیٹھنے پر اس سے بھی زیادہ اعتراض پیدا ہوتا ہے۔اور صلى الله اگر پہلو بہ پہلو ہو جانے سے توہین رسول کا الزام لا گو ہوتا ہے تو پھر یہ الزام سب سے پہلے آنحضرت و کے صحابہ پر صادر ہوتا ہے (نعوذ باللہ من ذلک) (3۔4) صرف چاند کا گرہن اور زمانہ ہلال سے مشابہ گستاخی رسول ص کے عنوان کے تحت راشد علی کے پیر عبدالحفیظ نے لکھا ہے۔مرزا صاحب کو یہ بھی خبط تھا کہ اپنے آپ کو دیگر انبیائے کرام کا ہم پلہ بلکہ ان سے بہتر سمجھتے تھے۔چنانچہ اپنے