شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 257 of 670

شیطان کے چیلے — Page 257

256 میہ کو مخاطب فرمایا گیا ہے تو (۱) حضرت مولوی عبداللہ غزنوی صاحب کی سوانح میں درج الہامات سے چند مثالیں ملاحظہ فرمائیں۔یہ سب وہ آیات ہیں جن میں آنحضرت ﷺ کو مخاطب فرمایا گیا ہے۔نیسرک پلیسرای بار بار الہام ہوئی (صفحہ 5) ولئن اتبعت اهواء هم بعد الذى جاءك من العلم مالک من الله من ولى ولا واق (صفحه 15) واصبر نفسك مع الذين يدعون ربهم بالغداة والعشى يريدون وجهه فاذا قرانه فاتبع قرآنه ثم ان علينا بيانه (صفحه 35) لا تمدن عينيك الى ما متعنا به ازواجا منهم زهرة الحيواة الدنيا ـ ولا تطع من اغفلنا قلبه عن ذكرنا واتبع هواه وكان امره فرطا - (صفحه 36) ولسوف يعطيك ربك فترضی (صفحہ 37) الم نشرح لک صدرک (صفحہ 37) (سوانح مولوی عبد اللہ غزنوی - مؤلفہ مولوی عبدالجبار غزنوی و مولوی غلام رسول مطبع القرآن السنة امرتسر ) ان الہامات کی وجہ سے اس وقت کے مولویوں نے شدید طوفان برپا کیا تھا۔مثلاً مولوی غلام علی قصوری نے سخت مخالفت کی لیکن حضرت مولوی عبد اللہ غزنوی کے صاحبزادے نے بڑے متوازن اور سلجھے ہوئے انداز سے حسب ذیل الفاظ میں سمجھانے کی کوشش کی کہ۔اگر الہام میں اس آیت کا القاء ہو جس میں خاص آنحضرت گو خطاب ہو تو صاحب الہام اپنے حق میں خیال کر کے اس مضمون کو اپنے حال کے مطابق کرے گا اور نصیحت پکڑے گا اگر کوئی شخص ایک آیت کو جو پروردگار نے جناب رسول اللہ ﷺ کے حق میں نازل فرمائی ہے اسے اپنے پر وار کرے اور اس کے امر و نہی اور تائید و ترغیب کو بطور اعتبار اپنے لئے سمجھے تو بے شک وہ شخص صاحب بصیرت اور مستحق تحسین ہوگا۔اگر کسی پر ان آیات کا القاء ہو جن میں خاص آنحضرت کو خطاب ہے مثلاً الم نشرح لک صدرک کیا نہیں کھولا ہم نے واسطے ترے سینہ ترا، ولسوف یعطیک ربک فتـرضـی۔فسیکفیکهم الله ـ فاصبر كما صبر اولوالعزم من الرسل - واصبر نفسك مع الذين يدعون ربهم بالغداة