شیطان کے چیلے — Page 181
180 ☆ پیشگوئیوں کی تکذیب۔ایک وضاحت را شد علی اور اس کے پیر نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض پیشگوئیوں کی بھی تکذیب کی ہے۔پس واضح ہو کہ ☆ یہ ایک ابدی سچائی ہے کہ خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی ہر بات سچی ہوتی ہے خواہ وہ آئندہ زمانہ کے لئے پیشگوئیوں کی صورت میں ہو یا ماضی کے واقعات کے بارہ میں خبروں کی صورت میں۔☆ ☆ اللہ تعالیٰ نے پیشگوئیوں کے بارہ میں بعض معیار مقرر فرمائے ہیں جنہیں مد نظر رکھنا ضروری ہے۔بعض پیشگوئیاں مشروط ہوتی ہیں اور ایک شرط کے عدم تحقق کی وجہ سے پیشگوئی ٹل جاتی ہے۔بعض پیشگوئیاں وعید کی ہوتی ہیں جو رجوع اور تو بہ کی وجہ سے ٹل جاتی ہیں۔بعض میں نام کسی شخص یا قوم کا ہوتا ہے مگر اس کا اطلاق کسی اور پر ہوتا ہے۔بعض پیشگوئیاں ایسی ہوتی ہیں کہ مکذبین کی سمجھ سے بہر حال بالا ہوتی ہیں مگر بسا اوقات ملہم بھی ان کے وہ معنے سمجھ لیتا ہے جو خدا تعالیٰ کی منشاء میں نہیں ہوتے۔☆ اسی طرح بعض پیشگوئیاں مستقبل بعید سے تعلق رکھتی ہیں جن کے پورے ہونے کا قبل از وقت مطالبہ نا معقول اور ناجائز ہوتا ہے۔وغیرہ وغیرہ۔پیشگوئیوں کے اصول پہلا اصول بنیادی طور پر پیشگوئیاں دوستم کی ہوتی ہیں۔بعض وعدہ پر مشتمل ہوتی ہیں اور بعض وعید پر یعنی ان میں کسی عذاب یا سزا کی خبر ہوتی ہے۔:۔وہ پیشگوئیاں جو کسی وعدہ پر مشتمل ہوتی ہیں اگر ان کے ساتھ کوئی شرط مذکور نہ ہوتو وہ وعدہ لفظاً لفظ پورا کر