شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 178 of 670

شیطان کے چیلے — Page 178

177 و گستاخی رسول ﷺ کے الزام کے جواب میں اعتراض نمبر 1 کے تحت تفصیلاً دیا جا رہا ہے۔وہاں بدلائلِ حقہ و شواہد قطعیہ ثابت کیا جائے گا کہ راشد علی اپنے اس اعتراض میں قطعی جھوٹا ہے۔۱۷۔احکام قرآن کی تنسیخ کے لحاظ سے تحریف اس عنوان کے تحت راشد علی نے لکھا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جہاد کو منسوخ قرار دیا ہے۔چنانچہ اس نے ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نظم کا ایک مصرع’اب چھوڑ دو جہاد کا اے دوستو خیال بھی درج کیا ہے اور بعض تحریروں کو بھی پیش کیا ہے۔معزز قارئین ! جہاد کے بارہ میں ہم مفصل بحث آئندہ صفحات میں باب ” حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور انگریز میں زیر عنوان ”سرکاری خدمات یا وضع حرب“ کر رہے ہیں۔براہِ مہربانی تفصیل اس جگہ ملاحظہ فرمائیں۔یہ جھوٹا الزام ہے جو راشد علی نے لگایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآنی حکم جہاد کو منسوخ قرار دیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قطعاً جہاد کو منسوخ قرار نہیں دیا بلکہ جہاد کے صرف ایک پہلو یعنی قتال کو موقوف قرار دیا ہے۔جس نظم سے ایک مصرع راشد علی نے تحریر کیا ہے اسی نظم میں ہی اس کی تفصیل اور وضاحت بھی موجود ہے۔چند شعر ملاحظہ فرمائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اب چھوڑ رو جہاد کا اے دوستو خیال دیں کے لئے حرام ہے اب جنگ اور قتال اب آگیا میسیج جو دیں کا امام ہے دیں کے تمام جنگوں کا اب اختتام ہے کیوں چھوڑتے ہو لوگو نبی کی حدیث کو جو چھوڑتا ہے چھوڑ دو تم اس خبیث کو کیوں بھولتے ہو تم يضع الحرب کی خبر کیا یہ نہیں بخاری کو دیکھو تو کھول کر