شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 177 of 670

شیطان کے چیلے — Page 177

176 فرمایا: اور توجہ فرمائیں کہ نامور صوفی حضرت ابو عبد اللہ محمد بن علی حسین الحکیم التر مندی (م308ھ) نے " 66 الجهلة “ يظن ان خاتم النبین تاويله انه آخرهم مبعثا فاى منقبة في هذا ؟ هذا تاويل البله کتاب ختم الاولیاء صفحہ 341۔المطبعہ الکاتولیکیۃ بیروت) ترجمہ:۔یہ جو گمان کیا جاتا ہے کہ خاتم النبیین کی تاویل یہ ہے کہ آپ مبعوث ہونے کے اعتبار سے آخری نبی ہیں بھلا اس میں آپ کی کیا فضیلت وشان ہے؟ اور اس میں کونسی علمی بات ہے؟ یہ تو احمقوں اور جاہلوں کی تاویل ہے۔وو بانی دارالعلوم دیو بند مولانامحمد قاسم صاحب نانوتوی (متوفی 1880ء/1297ھ) فرماتے ہیں: عوام کے خیال میں تو رسول اللہ صلعم کا خاتم ہونا بایں معنی ہے کہ آپ کا زمانہ انبیاء سابق کے زمانے کے بعد اور آپ سب میں آخری نبی ہیں۔مگر اہلِ فہم پر روشن ہوگا کہ تقدم یا تاخیر زمانی میں بالذات کچھ فضیلت نہیں۔پھر مقامِ مدح میں وَلكِن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّين فرمانا اس صورت میں کیونکر صحیح ہوسکتا ہے۔ہاں اگر اس وصف کو اوصاف مدح میں سے نہ کہئے اور اس مقام کو مقامِ مدح قرار نہ دیجئے تو البتہ خاتمیت باعتبار تاخیر زمانی صحیح ہوسکتی ہے مگر میں جانتا ہوں کہ اہلِ اسلام میں سے کسی کو یہ بات گوارا نہ ہوگی۔" نوٹ :۔جلی الفاظ خاص توجہ سے پڑھنے کے لائق ہیں۔آخر وہ کیا فرق ہے جو عوام اور اہلِ فہم کے مذہب میں ہے اور اہلِ اسلام کو کیا بات گوارا نہیں ؟ اور موازنہ فرمائیے کہ کیا مولا نا قاسم نانوتوی صاحب کے بیان کردہ معیار کے مطابق جماعت احمدیہ کا مذہب اہلِ فہم اور اہلِ اسلام والا ہے یا راشد علی اور اس کے پیر کا ؟ iii۔انطباق کے لحاظ سے آیات قرآنیہ میں تحریف ( تحذیر الناس - ص 7 مکتبہ قاسم العلوم کراچی۔ایڈیشن 1976 ء ) اس عنوان کے تحت راشد علی نے لکھا ہے کہ وہ آیات قرآنیہ جو آنحضرت ﷺ کی مدح میں تھیں وہ ( حضرت ) مرزا صاحب نے اپنے اوپر چسپاں کر لیں۔راشد علی کا یہ اعتراض مسلمات دین کے منافی ہے۔اس کا جواب آئندہ صفحات میں تو ہین