شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 119 of 670

شیطان کے چیلے — Page 119

118 کی بناء پر لعنت نہیں بھیجتے۔دوسری بدیانتی اس نے اگلی متعلقہ عبارت چھپا کر کی ہے کیونکہ اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا واضح موقف جو آپ کی سچائی کو ظاہر کرتا تھا درج تھا۔آپ نے فرمایا کہ اگر آپ نے اس طور سے میرا مقابلہ کیا تو میری فتح ہوگی میں اس مقابلہ میں کسی پر لعنت کرنا نہیں چاہتا اور نہ کروں گا اور آپ کا اختیار ہے جو چاہیں کریں۔“ اس دعوت کے بعد وہی ہوا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ ” میری فتح ہوگی ان مذکورہ بالا مولویوں نے اس مقابلہ سے گریز کر کے عملاً اپنی شکست اور سچائی کی فتح کو ثابت کیا۔وہ سب دنیا سے ناکام و نامراد اور خائب و خاسر رخصت ہوئے۔تاریخ نے ان کا نام ونشان تک مٹا دیا۔ان کا آج اگر کہیں نام ملتا ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہی کی مہربانیوں کی وجہ سے ملتا ہے جو آپ نے اپنی کتابوں میں ان کا ذکر محفوظ کر دیا۔جنہیں سامنے لا کر راشد علی پھر ان کا ملعون و مردود ہونا ثابت کر رہا ہے۔ادھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے اس قدر نصرت اور فتوحات عطا کیں کہ دنیا کے کناروں تک آپ کا اور آپ کی جماعت کا نام عزت و تکریم کے ساتھ لیا جاتا ہے۔اور ہر سال کروڑوں لوگ آپ کی اتباع میں آکر حقیقی اسلام سے ہمکنار ہورہے ہیں۔جو متقی ہے اس کا خدا خود نصیر ہے انجام فاسقوں کا عذاب سعیر ہے کیوں ایک مفتری کا وہ ایسا آشنا ہے یا بے ہے عیب سے دھوکے میں آگیا آخر کوئی تو بات ہے جس بدکار سے تو کوئی بھی کرتا نہیں ނ ہوا وہ یار ہے پیار تم بد بنا بنا کے پھر بھی گرفتار ہو گئے