شیطان کے چیلے — Page 113
112 ترجمہ :۔خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ ہر دن اور رات میں یہ پانچ نمازیں ہیں۔اور ان میں سے ہر ایک دس کے برابر ہے۔پس یہ پچاس نمازیں ہوگئیں۔راشد علی کی بڑی ہی جہالت ہے جو اس نے یہ لکھا ہے کہ ” نقطوں کا یہ ہیر پھیر قادیانی تحریک کا امتیازی نشان بن چکا ہے۔کیوں نہ ہو آخر ان کے پیغمبر کی سنت جو ہوئی۔“ یہ نقطوں کا ہیر پھیر نہیں بلکہ پچاس کے فیض اور برکت کو پانچ میں سمونے کا امتیازی نشان ہے جو ہمارے پیغمبر حضرت محمد مصطفی ﷺ کی پاک سنت ہے۔گوراشد علی نے اپنا بغض تو نکالا ہے لیکن جہالت میں بات ٹھیک ہی کر گیا ہے۔یہ ہمارے پیغمبر حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سنت ہے۔جس کی پیروی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کی ہے۔۱۷۔لاکھوں افراد کی جماعت احمدیہ میں شمولیت را شد علی لکھتا ہے نقطوں کا یہ ہیر پھیر قادیانی تحریک کا امتیازی نشان بن چکا ہے۔کیوں نہ ہو آ خر ان کے پیغمبر کی سنت جو ہوئی۔غالباً یہ اس قسم کے نقطوں کی ہیرا پھیری کا کمال ہے کہ مرزا طاہر احمد ہر سال دس سے پچاس لاکھ افراد کی جماعت احمدیہ میں شمولیت کا دعویٰ کر کے اپنے آپ کو جھوٹی تسلیاں اپنے پیروکاروں کو دھوکہ دیتے ہیں۔“ اول تو راشد علی کی یہ بات جھوٹی ہے کہ مرزا طاہر احمد ہر سال دس سے پچاس لاکھ افراد کی جماعت احمدیہ میں شمولیت کا دعوی کر کے اپنے آپ کو جھوٹی تسلیاں اپنے پیروکاروں کو دھوکہ دیتے ہیں۔“ کیونکہ ہر سال لاکھوں نہیں اب کروڑوں لوگ جماعت احمدیہ میں داخل ہو رہے ہیں۔چنانچہ گزشتہ چند سال کی بیعتوں کا ریکارڈ یہ ہے: 1,602,721 1996-1997 3,004,584 1997-1998 5,004,591 1998-1999