شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 79 of 670

شیطان کے چیلے — Page 79

12 79 (4) چسپاں ہوتا ہے۔مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا اعتراض را شد علی از راہ تلبیس لکھتا ہے۔جیسا کہ مرزا صاحب نے خود اعتراف کیا ہے وہ ایک ایسے ذہنی مریض تھے جو مالیخولیا، مراق اور پیرا نا ئے جیسے امراض میں مبتلا تھا۔ان امراض کی خاص نشانی خبط عظمت کے وسوے (Delusions of Grandeur) ہیں۔بے لگام کتاب) را شد علی کا یہ لکھنا کہ جیسا کہ مرزا صاحب نے خود اعتراف کیا ہے وہ ایک ایسے ذہنی مریض تھے“ بالکل جھوٹ ہے اور راشد علی کی تلمیس کا ایک شاہکار ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کبھی بھی یہ نہیں فرمایا کہ آپ ایک ذہنی مریض تھے۔پس ہمارا مختصر جواب تو یہ ہے کہ " لعـنـة الله على الكاذبين “ اور اس کا تفصیلی جواب یہ ہے کہ:۔حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام جس توجہ اور انہماک کے ساتھ فرض منصبی کی ادائیگی میں مصروف تھے اس کی تفصیل کسی سے مخفی نہیں۔تزکیہ نفوس ، تلاوت آیات تعلیم کتاب و حکمت کے ساتھ ساتھ تصنیف و تالیف ،اشاعت کتب، پیروی مقدمات، بے شمار خط و کتابت، مهمانوازی و غیره نیز عبادات و ذکر الہی اور اس کے ساتھ ساتھ خوراک اور آرام سے بے فکری اور اوپر سے مہمات اسلام کا فکر اور دفاع اسلام کی تڑپ ایسی تھی کہ آپ کو قدم قدم پر بے قرار کئے جاتی تھی۔چنانچہ ایک چھوٹا سا واقعہ ملاحظہ فرمائیں۔حضرت مرزا بشیر احمد رضی اللہ عنہ شیخ غلام حسین صاحب لدھیانوی کی روایت بیان کرتے ہیں کہ ان سے مولوی فتح دین صاحب دھرم کوئی نے بیان کیا۔کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حضور اکثر حاضر ہوا کرتا تھا اور کئی مرتبہ حضور کے پاس ہی رات کو بھی قیام کیا کرتا تھا۔ایک مرتبہ میں نے دیکھا کہ آدھی رات کے قریب حضرت صاحب بہت بیقراری