شیطان کے چیلے — Page 604
601 اس کی جہالت کی انتہا تو یہ ہے کہ وہ اس قانون کو پولوس کا ذاتی قول قرار دیتا ہے۔اور یہ نہیں سوچتا کہ یہ بالکل ہی ناممکن ہے کہ یہودی علماء کسی عیسائی قانون کو ایک شرعی قانون کے طور پر اپنی کتب مقدسہ میں تحریر کریں اور پھر اس کی پیروی کی تعلیم بھی دیں۔ایسے قانون کا یہود کی شرعی کتب میں ہونا اس بات کا ٹھوس ثبوت ہے کہ یہ قانون بنیادی طور پر یہود کا ہے جس کو پولوس نے نقل کر کے اس کا حوالہ دیا ہے۔بہر حال یہ قطعی طور پر ثابت ہو چکا ہے۔کہ تو رات خواہ یہود کی مطبوعہ ہو یا عیسائیوں کی ، اس میں وہ قانون بھی اصلی حالت میں ، اصل معانی اور مفہوم کے ساتھ موجود ہے۔پس الیاس ستار نے جھوٹ لکھا ہے۔اسے قطعی جھوٹا ثابت کرنے کے بعد اب قارئین کے استفادہ کے لئے عیسائیوں کی مطبوعہ انگلش بائییل اور یہودیوں کی انگلش و عبرانی بائکمیل کے متعلقہ صفحات کے عکس بطور دستاویزی ثبوت پیش ہیں۔