شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 18 of 670

شیطان کے چیلے — Page 18

18 li: - قرآن کریم پر اور آنحضرت ﷺ پر ایمان مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ملا اپنے اعتراض میں انہوں نے حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے جس خطبہ جمعہ کا اقتباس پیش کیا ہے، وہ سیاق و سباق کو ہٹا کر پیش کیا ہے۔نیز اس میں بریکٹ بھی انہوں نے خود ڈالی ہے۔حالانکہ دعوای وہ یہ کرتے ہیں کہ وہ حوالہ جات کو نہ سیاق وسباق سے الگ کر کے پیش کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں توڑتے مروڑتے ہیں۔بہر حال مذکورہ بالا اقتباس سے پہلے کی عبارت یہ ہے۔حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: دو ' ہم نے اس ( یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔ناقل ) کے کلام میں وہ صداقت دیکھی جس کا مقابلہ دنیا کی کوئی چیز نہیں کر سکتی اور اگر سچ پوچھو تو ہمیں قرآن کریم پر ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی اسی کے ذریعہ ایمان حاصل ہوا۔“ اور اس زیر بحث اقتباس کا سباق یہ ہے۔فرمایا: نادان ہم پر اعتراض کرتا ہے کہ ہم کیوں حضرت مسیح موعود کو نبی مانتے ہیں اور کیوں اس کے کلام کو خدا کا کلام یقین کرتے ہیں۔وہ نہیں جانتا کہ قرآن پر یقین ہمیں اس کے کلام کی وجہ سے حاصل ہوا اور محمد 66 صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی نبوت پر یقین اس کی نبوت کی وجہ سے ہوا ہے۔“ اس سیاق و سباق میں اس مضمون پر کوئی اعتراض نہیں اٹھ سکتا کیونکہ قرآن کریم اور رسول اللہ علی پر ایمان ، آخری زمانہ میں مسیح و مہدی کے بغیر ممکن نہ تھا۔چنانچہ جب سورۃ جمعہ کی آیت وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْابِھم نازل ہوئی تو صحابہ نے عرض کی۔یا رسول اللہ! وہ کون ہیں؟ ( جو بعد میں آنے والے ہیں )۔آپ نے حضرت سلمان فارسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا: " ” لو كان الايمان عند الثريا لناله رجلٌ او رجال من هؤلاء ( بخاری کتاب التفسير تفسير سورة الجمعه )