شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 365 of 670

شیطان کے چیلے — Page 365

363 جماعت سے کہا کہ عیسیٰ جس کا تم نام لیتے ہو دوسرے انسانوں کی طرح سے فوت ہو کر دفن ہو چکے ہیں اور جس عیسی کے آنے کی خبر ہے وہ میں ہوں پس اگر تم سعادت مند ہو تو مجھ کو قبول کر لو۔اس ترکیب سے اس نے لیفرائے کو اس قدرتنگ کیا کہ اس کو پیچھا چھڑانا مشکل ہو گیا اور اس ترکیب سے اس نے ہندوستان سے لے کر ولایت تک کے پادریوں کو شکست دے دی۔(دیباچہ قرآن صفحہ 30 از حافظ نور محمد نقشبندی چشتی۔اصبح المطابع دہلی) 6:۔باقی جہاں تک جہاد کے نام پر بغاوت اور جنگ وجدل کی روک تھام کا تعلق ہے تو تاریخی حقائق راشد علی کو جڑھ سے جھوٹا اور سرے سے کذاب ثابت کرتے ہیں۔را شد علی 1868ء میں برصغیر میں برطانوی کمشن کی آمد کی بات کرتا ہے حالانکہ 1868ء سے بہت پہلے ہی انگریزی حکومت ملک کے طول و عرض میں ایک مثالی امن و امان قائم کر چکی تھی اور پورا عالم اسلام برٹش انڈیا کے دارالاسلام ہونے اور انگریزی حکمرانوں کی شرعی اطاعت پر متحد ہو چکا تھا۔وہ ان کے خلاف جہاد کو حرام قرار دے کر شرعی فتوے جاری کر چکا تھا۔لہذا سوچنے کی بات یہ ہے کہ برطانوی حکومت کو استحکام بخشنے کا جو دینی فریضہ خلیفۃ المسلمین ترکی، مرکز اسلام مکہ معظمہ کے مفتیانِ عظام، امیر افغانستان، برٹش ہند کے چوٹی کے دیوبندی، اہلِ حدیث اور حنفی علماء و آئمہ کرام، نیز بہاولپور، بھوپال، رام پور اور حیدر آباد دکن کے وفادار حکمران اور پنجاب کے بہت سے نامور اور ممتاز مسلمان خاندان کمال خوبی سے انجام دے چکے تھے۔اس کے لئے برسوں بعد کسی شخص کو نبی بنا کر کھڑا کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی؟؟ مذکورہ بالا تاریخی حقائق دنیا کی لائبریریوں میں کثرت کے ساتھ موجود ومحفوظ ہیں اور یہ ایسا تاریخی ریکارڈ ہے جسے کوئی شیطان ختم نہیں کر سکتا۔اور یہ ریکارڈ ہمیشہ شیطان کی ذریت کو جھوٹا ثابت کرتارہے گا۔انشاء الله حضرت بانی جماعت احمدیہ علیہ السلام سے پہلے ہی نہیں ، آپ کے ہم عصر اور آپ کے بعد بھی امت کے بڑے بڑے سیاسی و مذہبی لیڈر برطانوی حکومت کے استحکام کے لئے پوری قوم کو ساتھ لے کر مصروف عمل رہے۔سرسید احمد خان ، مولوی محمد حسین بٹالوی ، مولانا نذیر احمد دہلوی ، مولوی ظفر علی خان،