شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 325 of 670

شیطان کے چیلے — Page 325

323 یہ اصول نہایت پیارا اور امن بخش اور صلح کاری کی بنیاد ڈالنے والا اور اخلاقی حالتوں کو مدد دینے والا ہے کہ ہم ان تمام نبیوں کو سچا سمجھ لیں جو دنیا میں آئے۔خواہ ہند میں ظاہر ہوئے یا فارس میں یا چین میں یا کسی اور ملک میں اور خدا نے کروڑ ہا دلوں میں ان کی عزت اور عظمت بٹھا دی۔اور ان کے مذہب کی جڑ قائم کر دی اور کئی صدیوں تک وہ مذہب چلا آیا۔یہی اصول ہے جو قرآن نے ہمیں سکھلایا۔اسی اصول کے لحاظ سے ہم ہر ایک مذہب کے پیشوا کو جن کی سوانح اس تعریف کے نیچے آ گئی ہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں گو وہ ہندوؤں کے مذہب کے یا چینیوں کے مذہب کے یا یہودیوں کے مذہب کے یا عیسائیوں کے مذہب کے۔‘ تحفہ قیصریہ۔روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 259) اسی طرح حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ، انبیاء علیہم السلام کی بابت جماعت احمدیہ کا عقیدہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اللہ کے تمام نبی معصوم عن الخطا ہوتے ہیں۔وہ سچائی کا زندہ نمونہ اور وفا کی جیتی جاگتی تصویر ہوتے ہیں۔وہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر ہوتے ہیں اور صفاتی خوبصورتی سے اللہ تعالیٰ کی سبوحیت اور قد وسیت اور اس کے بے عیب ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔درحقیقت وہ ایک آئینہ ہوتے ہیں جس میں بدکار بعض دفعہ اپنی شکل دیکھ کر اپنی بدصورتی اور زشت روئی کو ان کی طرف منسوب کر دیتا ہے۔“ ( دعوۃ الامیر۔صفحہ 149۔مطبوعہ اسلام انٹر نیشنل پبلیکیشنز لمیٹیڈ لندن) ظاہر ہے کہ راشد علی اور اس کے پیر کو اپنے گندے ذہن کے اسی آئینہ میں اپنی شکل دکھائی دی ہے جس کے نتیجہ میں وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف اپنی زشت روئی منسوب کرتے ہیں۔جس زور اور قوت کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ پر ایمان لانے والوں کو انبیاء علیہم السلام، صحابہ رضوان اللہ علیہم اور دیگر مقدس ہستیوں کے ساتھ باندھا ہے اور ان کی تعظیم و تکریم کا عرفان دیا ہے وہ عدیم المثال ہے، چنانچہ انبیاء علیہم السلام کے بارہ میں آپ فرماتے ہیں: انبیاء علیہم السلام طبیب روحانی ہوتے ہیں۔اس لئے روحانی طور پر ان کے کامل طبیب ہونے کی یہی نشانی ہے کہ جو نسخہ وہ دیتے ہیں یعنی خدا کا کلام۔وہ ایسا تیر بہدف ہوتا ہے کہ جو شخص بغیر کسی اعراض صوری یا معنوی کے اس نسخہ کو استعمال کرے وہ شفا پا جاتا ہے اور گناہوں کی مرض دور ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ