شادی کے مواقع پر بدرسوم اور بدعات سے اجتناب

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 5 of 30

شادی کے مواقع پر بدرسوم اور بدعات سے اجتناب — Page 5

5 سب سے پیارے نبی اور افضل الرسل ﷺ لے کر آئے تھے۔جس طرح ضلالت اور گمراہی کے اندھیروں میں بھٹکے ہوئے لوگ آج سے 14 سو سال پہلے اس نبی کے نور سے فیضیاب ہوئے تھے اور ہر میدان میں اعلیٰ معیاروں کو چھونے لگے۔اسی طرح اب تا قیامت جو بھی اس رسول اور اس کامل شریعت سے حقیقی تعلق جوڑے گا، ظلمتوں سے نور کی طرف نکلتا چلا جائے گا اور دنیا و آخرت میں اللہ تعالیٰ کی جنتوں کا وارث بنتا چلا جائے گا۔اللہ تعالیٰ نے ایک جگہ اس کا ذکر سورۃ طلاق کی آیت 12 میں یوں فرمایا ہے رَسُولًا يَتْلُوا عَلَيْكُمْ ايْتِ اللهِ مُبَيِّنَتٍ لِيُخْرِجَ الَّذِينَ آمَنُوْا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ مِنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّوْرِ وَمَنْ يُؤْمِنْ بِاللهِ وَيَعْمَلْ صَلِحًا يُدْخِلْهُ جَنْتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَرُ خَلِدِينَ فِيْهَا أَبَدًا - قَدْ اَحْسَنَ اللهُ لَهُ رِزْقًا۔(الطلاق:12) کہ ایک رسول کے طور پر جو تم پر اللہ کی روشن کر دینے والی آیات تلاوت کرتا ہے تا کہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل بجالائے اندھیروں سے روشنی کی طرف نکالے۔اور جو اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے وہ اسے (ایسی ) جنتوں میں داخل کرے گا جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔وہ ان میں ہمیشہ ہمیش رہنے والے ہیں۔( ہر ) اس (شخص) کے لئے (جو نیک اعمال بجالاتا ہے ) اللہ نے بہت اچھا رزق بنایا ہے۔پس اگر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنی ہے تو پھر آنحضرت ﷺ کے اسوہ اور آپ پر اتری ہوئی تعلیم کی پابندی کرنا بھی لازمی ہے۔اس تعلیم پر پابندی اور آپ کے اسوہ پر چلنے کی کوشش ہی اندھیروں سے روشنی کی طرف نکالتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کا ذریعہ بنے گی۔اس نور سے حصہ پانے والوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایمان کے ساتھ اعمال صالحہ کی بھی شرط رکھی ہے۔صرف ایمان لانا ہی کافی نہیں ہے۔ایک مومن کو اعمال صالحہ کی طرف بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔فسق و فجور سے بچنے کی ضرورت ہے۔جو آیت میں نے پہلے شروع میں تلاوت کی