شادی بیاہ کے گیت

by Other Authors

Page 44 of 57

شادی بیاہ کے گیت — Page 44

70 بابل کا گھر چھوڑ کے جانا ، یہ ہے مقدر دُلہن کا کھلتی کلیو! بنتے پھولو! چھوڑ دو رستہ ساجن کا رشتہ جوڑ چلی ہے دلہن نینوں سے اب ساون کا دیکھ دُلہنیا بہہ نہ جائے کاجل تیرے نینن کا شفقت ، خدمت ، پیار محبت ہو گی تیری عادت گر تب تو سکھ کی چھایا ہو گی سایہ تیرے جیون کا یہ توریت جگت کی ٹھہری بیٹی ماں کے گھر کب ٹھہری؟ پیاری ماتا چوم لے ماتھا بڑھ کر! جاتی بھاگن کا جھل مل جھل مل چاند ستارے آنکھوں میں اور پلکوں پر چل رہی دلہنیا اوڑھ چٹر یائو نے کر دے بام و در مکرم محمد مقصود احمد منیب صاحب)