شادی بیاہ کے گیت — Page 45
71 دماتی باشه ای مبارک ہوں میری بیٹی تجھے یہ آج کی خوشیاں ترے جیون کا محور ہوں تیرے سرتاج کی خوشیاں بہاروں کی طرح تم مسکراؤ اپنی جنت میں میرے مولیٰ تو کردے دائی یہ آج کی خوشیاں زباں میں ایک شیرینی نگاہوں میں ہو اپنا پن نئے گھر میں کچھ ایسی ہی ادا سے تم رہو بیٹی کرو گھر ہر کسی کے دل میں تم اخلاق حسنہ سے بہارِ جانفزا بن کر چمن میں تم رہو بیٹی