شادی بیاہ کے گیت

by Other Authors

Page 46 of 57

شادی بیاہ کے گیت — Page 46

72 12 چڑھے جو دن تمہاری زندگی کا صد مبارک ہو خُدا کی رحمتوں کے سائے گزرے ہر تمہاری شب تمہارے صحن گلشن میں ہمیشہ چاندنی کھیلے کبھی نہ ظلمتوں میں بسر ہو کوئی تمہاری شب ہمیشہ دین ودنیا کے خزانے سب تمہارے ہوں خدائے دو جہاں کے فضل کے ہر دم سہارے ہوں خلافت سے ہمیشہ ہی رہو وابستہ تم دونوں که دین مصطفے اور احمدیت تم کو پیارے ہوں رہیں سایہ فگن انوار و افضال خداوندی اُسی کی شفقتوں میں تم گزارو زندگی اپنی سدا ہی مسکراؤ پھول کلیوں کی طرح پیارو بہاروں کے نظاروں میں گزارو زندگی اپنی یہ خوشیوں کے حسین لمحے خدایا تو امر کر دے نہ کوئی غم بھی بھولے سے ہو داخل ان کے جیون میں ہنسیں اور مسکرائیں چاند تاروں کے ہی جھرمٹ میں کوئی تاریک سایہ نہ ہو داخل ان کے جیون میں ( مکرم محمد افتخاراحمد نسیم صاحب)