شادی بیاہ کے گیت

by Other Authors

Page 7 of 57

شادی بیاہ کے گیت — Page 7

7 بڑھتی خدا کی محبت خدا کرے رہے حاصل ہو تم کو دید کی لذت خدا کرے مل جائے تم کو دین کی دولت خدا کرے چکے فلک پہ تاره قسمت خدا کرے راضی رہو خدا کی قضا پر ہمیش تم لب پر نہ آئے حرف شکایت خدا کرے ہر گام پر فرشتوں کا لشکر ہو ساتھ ساتھ ملک میں تمہاری حفاظت خدا کرے ہر تم ہو خدا کے ساتھ خدا ہو تمہارے ساتھ ہوں تم سے ایسے وقت میں رخصت خدا کرے کلام محمود ص 252 ، 253)