شادی بیاہ کے گیت

by Other Authors

Page 27 of 57

شادی بیاہ کے گیت — Page 27

27 22 خوشیوں بھرا ہے یہ شادی کا دن کہ جیون ادھورا رہے اس کے ہن سکھیاں بنائیں جو مہندی کے پھول انہیں مرے سجناں جی کرنا قبول ہے چاہت وفا زندگی کا اصول مجھے میری سکھیو نہیں جانا بھول خوشیوں بھرا ہے یہ شادی کا دن کہ جیون ادھورا رہے اس کے پن ہیں رنگ محبت سے مہندی کے رنگ سدا ہم رہیں احمدیت کے سنگ کے دونوں کی اس طرح زندگی کہ اک ڈور ہو اور اک ہو پتنگ خوشیوں بھرا ہے یہ شادی کا دن کہ جیون ادھورا رہے اس کے دن خدایا چھپا ہے جو گھونگھٹ میں چاند پڑے زندگی میں کہیں بھی نہ ماند حجاب اس کے ہر دم ہو پیش نظر نصیحت ہماری لے پلے باندھ خوشیوں بھرا ہے یہ شادی کا دن کہ جیون ادھورا رہے اس کے پن ( مکرم مبارک احمد عابد صاحب)