شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 78 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 78

تو خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہیں آئے گا ؟ ( تحذیر الناس من ) کیونکہ اس بعد میں پیدا ہونے والے نبی کی نبوت بالعرض ہوگی نہ کہ بالذات - مولوی شبیر احمد صاحب عثمانی خاتم النبیین کی تفسیر میں لکھتے ہیں : جس طرح روشنی کے تمام مراتب آفتاب پر ختم ہو جاتے ہیں اسی طرح نبوت و رسالت کے تمام مراتب و کمالات کا سلسلہ بھی روح محمدی پر ختم ہو جاتا ہے۔بدین لحاظ کہہ سکتے ہیں کہ آپ رتبی اور زمانی حیثیت سے خاتم النبیین ہیں اور جن کو نبوت ملی ہے آپ ہی کی مہر لگ کر ملی ہے یہ غیر مولوی ما این شیخ الہند شائع کرده اداره اسلامیات ۵۵) جن کو نبوت ملی ہے آپ ہی کی مہر لگ کر ملی ہے۔یہ فقرہ بناتا ہے۔کہ مولوی شبیر احمد صاحب خاتم النبیین کے معنے نبیوں کی ہر جو حقیقی معنی ہیں تسلیم کرتے ہیں اور اس کا اثر مولوی محمد قاسم صاحب کی طرح یہ مانتے ہیں کہ باقی تمام انبیاء کی نبوت آنحضرت صلی الہ علیہ وسلم کی مہر کے اثر سے ہی ظہور پذیر ہوئی ہے۔ہمارے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ ہمیش کیلئے خاتم النبیین ہیں اس لئے آپ کی مہر کے اس اثر کو آپ کے عالمہ جسمانی میں ظہور پر منقطع قرار نہیں دیا جا سکتا۔البتہ آپ کے ذریعہ شریعت کا ملہ نامہ آجانے کی وجہ سے اب اس شہر کے اثر سے تفیض ہونے کے لئے آپ کی شریعت کی پیروی شرط ہوگی یہ اور آپ کی شریعیت کے دامن کو چھوڑ کر کوئی شخص مقام نبوت حاصل نہیں کر سکتا۔تسلیم نہیں کیا جا سکتا کہ آپ کے جسمانی