شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 194 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 194

۱۹۴ اس سچائی تک پہنچ سکتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں نبوت کا مقام مل سکتا ہے۔اور سیح موعود کو حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت غیر مستقلہ اور طلبہ کے لحاظ سے ہی نبی اللہ قرار دیا ہے مستقل نبی تو بموجب حديث لَم يَبْقَ مِنَ النُّبُوَّةِ إِلَّا الْمُبَشِرَاتُ آ نہیں سکتا۔اگر یہ علماء ان دونوں راستوں کو چھوڑ دیں تو پھر میرا دعوی ہے کہ اُن کے پاس اپنے مسلک پر قائم رہتے ہوئے میرے سوال کا جو حدیث فضلتُ عَلَى الانبياء کی بناء پر پیدا ہوتا ہے کوئی حل موجود نہیں اوى۔کی خَاتَمَ النَّبتين کے حقیقی معنی کے لوازم خاتم النبیین کی حقیقت شرعیہ ہماری تحقیق میں خاتم النبیین کے حقیقی معنی نبوت میں موثر وجود کو لبعض اور معانی بھی لازم ہیں۔خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ خاتم النبوة ہیں۔یعنی ایسے نبی ہیں جن پر تمام کمالات نبوت منتہی ہو گئے اور کوئی کمال نبوت کا ایسا باقی نہیں رہا جو آپ کی ذات میں نہ پایا جاتا ہو۔اس لئے افضل النبیین ہونا آپ کے خاتم النبوۃ ہونے کو ذاتی طور پر لازم ہے۔پھر جو نبی اس کمال کا ہو اُس کا زینة النبین ہونا بھی ضروری ہے۔کیونکہ انبیاء کرام علیہم السّلام ایسے باکمال فرد کو اپنے گروہ میں پا کر بالضرور اُس سے زینت پاتے ہیں۔اسی طرح چونکہ آپؐ ان معنوں میں آخر الانبیاء بھی ہیں