شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 36
" خاتم النتین معنی آخرالنبیین کی حقیقت علماء کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ خاتم النبیین کے معنی آخر النبین ہیں کیونکہ نبی کریم صلی الہ علیہ وسم نے خاتم النبیین کی تفسیر حدیث لا نبی بعدی کے الفاظ سے کی ہے۔اس کے متعلق واضح ہو کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اور جماعت احمدیہ بھی تو جیساکہ میں عرض کر چکا ہوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم و خاتم النبیین معنی اسخر النبیین یقین کرتے ہیں۔چنانچہ ابھی آپ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی تحریہ سے معلوم کر چکے ہیں کہ ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں اور آپ پر سلسلہ نبوت منقطع ہو چکا ہے۔پس کسی شخص کو حق نہیں کہ آپ کے بعد نبوت مستعملہ کا دعوی کرے۔اس طرح جماعت احمدیہ حدیث لا نبی بعدی کے مضمون کی بھی سچے دل اور پوری بصیرت سے قائل ہے۔مگر جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں اس حدیث میں عرف عام والی اسلامی اصطلاح میں جو نبوت ہے اُسے منقطع قرار دیا گیا ہے۔جماعت احمدیہ کے نزدیک حدیث لمینی مِنَ النُّبُوَّةِ إِلَّا الْمُبَشِّرَات کے مطابق شارع اور تنقل ابنیاء کے لحاظ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم واقعی آخری نبی ہیں۔ہاں مبشرات والی نبوت جو آیات قرآنیہ اور نصوص حدیثیہ کے مطابق منقطع نہیں۔صرف اسی کے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ مدعی ہیں۔چنانچہ خاتم النبیین معنی آخر النبیین کی حقیقت بزرگان اُمت اور اکابرین ملت کے نزدیک بھی یہی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی شارع اور مستقل نہی نہیں آسکتا۔جیسا کہ قبل ازیں آپ حضرت محی الدین ابن عربی علیہ الرحمة و امام شعرانی علیہ