شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 238 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 238

PFA صحت الأنبياءِ وَلَن يَبْعَثَ اللَّهُ رَسُولًا إِلَّا بِنُبُوَّة مُحَمَّدِ صَلى الله عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّمَ وَوَصِيَّةِ عَلَى : رصافی شرح اصول کافی جز و سوم حصہ ۲ ۲۲۰ مطبوعه نو لا شور )۔یعنی امام ابو الحس موسی کاظم فرماتے ہیں ، حضرت علی کی ولایت تمام نبیو کے صحیفوں میں لکھی ہوئی ہےاور خداتعالی اند کسی کو ہرگز رسول بناکر نہیں بھیجے گا سوائے اس شخص کے جی کونبی کریم صلی الہ علیہ و آلہ دوم کے ذریعہ سے نبوت ملے۔اور وہ حضرت علی نہ کی وصیت کا قائل ہو۔چنانچه آیت هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدى وَدِينِ الْحَقِّ کے بارہ میں بحارالانوار میاد و املا میں لکھا ہے کہ نَزَلَتْ فِي الْقَائِمِ مِنْ الِ مُحَمَّد یعنی یہ آیت امام مہدی علیہ السلام کے بارہ میں نازل ہوئی ہے۔چنانچہ نمایتہ المقصود جلد ۲ ۱۲ میں لکھا ہے :- راف مراد از رسول درین جا امام مهندگی موجود است ؟ یعنی رسول سے مراد اس جگہ دیعنی اس آیت میں ، امام مہدی موعود ہے یہ جن حوالہ جات اپنے منطوق پر خود ہی روشن گواہ ہیں کسی تشریح کے محتاج نہیں شیعہ اصحاب کے نزدیک حضرت امام مہدی کا مرسلین میں سے ہونا ضروری ہے۔پس اُن کے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان معنوں میں خاتم انہیں نہیں کہ آپ کے بعد پریم کی نبوت کا دروازہ بند ہو بلکہ ان معنوں میں خاتم النبیین ہیں کہ آپ کے واسطہ سے نبوت کا مقام مل سکتا ہے۔