شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 165 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 165

۱۹۵ انی سلام احمدیہ کے نزدیک ختم النبین کے حقیقی منی خاتم النبیین کا لقب جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید من ملقب کئے گئے ہیں تمام انبیاء پر آپ کی امتیازی کشان اور شرف کو ظاہر کرتا ہے۔یہ لقب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اُن تمام کمالات اور محاسن کا مظہر ہے جو آپ کی ذات با برکات میں جمع ہیں۔جس طرح عام مخلوقات میں سے انسان اشرف ہے۔اسی طرح انسانوں میں سے انبیاء کرام افضل و اشرف ہوتے ہیں۔پھر انبیاء میں سے سید الاصفیاء والاتقیاء سیدنا ومولنا نخرد سیر دو عالم حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اشرف ہیں۔خاتم النبیین کے لقب گے ذریعہ ہی آپ کا افضل النبیین اور اشرف الانبیاء ہونا بیان کیا گیا ہے۔مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :- ر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تمام مراتب کمالی اُسی طرح ختم ہو گئے۔جیسے بادشاہ پر مراتب حکومت ختم ہو جاتے ہیں۔اسلئے بادشاہ کو خاتم الحکام کہ سکتے ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الکاملین اور خاتم النبین کہہ سکتے ہیں " گویا جس طرح آپ خاتم الکاملین ہیں ویسے ہی خاتم النبيين - اگر خاتم الکاملین کے بعد کامل پیدا ہو سکتے ہیں تو خاتم النبیین کے بعد نبی بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ہاں خاتم الکاملین اور خاتم النبیین کے فیض کے واسطہ سے پیدا ہو سکتے ہیں۔اس کے بغیر نہیں۔