شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 12
پانے والے کو لغت عربی میں نبی کہتے ہیں۔قرآن کریم میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :- فَلا يُظْهرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولِ ر سورة الحجن کو پاره ۲۹ ) کہ خدا تعالیٰ اپنے مصفی غیب پر سی کو دوسرے ملہوں کے مقابلہ ہیں غلبہ اور قدرت نہیں بخشتا سوائے اس شخص کے جو اس کا برگزیدہ یعنی رسول ہو۔حضرت محی الدین ابن عربی کے نزدیک نبوت باقیہ سرتاج صوفیاء حضرت شیخ اکبر محی الدین بن عربی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:۔لَيْسَتِ النُّبُوَّةُ بِأَمْرِ زَائِهِ عَلَى الْأَخبار الالهي وفتوحات مکیہ جلد ۲ صفحه ۱۳) سوال نمبر ۱۸۸) که نبوت اخبار الہی امور غیبیہ سے کسی زائد امر کا نام نہیں۔یہ اخبار الہی ہی وہ نبوت ہے جو حضرت محی الدین ابن عربی علیہ الرحمہ کے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تاقیامت باقی ہے۔ان کے نزدیک آن وه صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد صرف نئی شریعت کا آنا منقطع ہوا ہے۔چنانچہ لَمُ يَبْقَ مِنَ النُّبُوَّةِ إِلَّا الْمُبَشِرَاتُ کی روشنی نہیں فرماتے ہیں :- فَالنُّبُوَةُ سَارِيَةً إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ فِي الْخَلْقِ وَإِنْ كَانَ النَّشْرِيعُ قَدِ انْقَطَعَ - فَالتَّشْرِيْحُ جُزْء مِنْ أَجْزَاءِ النبوة وفتوحات کمیته جلد ۲ صنت باب ۱۳۷۳ ) یعنی نبوت مخلوق میں قیامت کے دن تک جاری ہے۔گو تشریعی نبوت منقطع