شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 200
۲۰۰ پچھلا۔آخری نبی سے مراد تو غیر احمدی علماء پیدائش کے لحاظ سے "آخری نبی کی تاویل کر کے کہہ دیتے ہیں کہ نیا نبی نہیں آسکتا۔پرانا آسکتا ہے لیکن دوسری قرأت کے منے تمام نبیوں کو ختم کرنے والا لے کر اب یہ توجیہہ بھی کام نہیں دے سکتی۔کیونکہ ان قرأت سے پیدائش کے لحاظ سے آخری نبی سے بڑھ کر یہ مفہوم بھی نکلتا ہے کہ اب کسی اور نبی کا اس دنیا میں کوئی حصہ باقی نہیں۔یہ دوسری قرآت ان کی اس تو جہیہ کو باطل کر دیتی ہے کہ کوئی پہلا نبی آسکتا ہے۔لہذا اب انہیں یہ تسلیم کرنا چاہیئے کہ آنے والا سیح موعود محض ظلی نبی ہے۔اور اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی ہی یہ پیرایہ جدید ایک تحجتی ہے۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو دوسرے تمام نبیوں کی نبوت کو ختم کیا ہے نہ کہ اپنی نبوت کو بھی۔اگر آپ نے اپنی نبوت کو بھی ختم کیا ہوتا تو پھر تو معاذ اللہ آپ خود بھی نبی نہ رہتے اور اپنے بعد آخری زمانہ میں ظاہر ہونے والے مسیح کو بھی نبی اللہ قرار نہ دیتے۔تیری قرأت خاتم النبیین کی ایک تیسری قرات حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔" لكِنْ نَبِيًّا خَتَمَ النَّبِيِّينَ " اس قرآت کے حقیقی معنے میری اور کی تحقیقات کے لحاظ سے یہ ہونگے کہ آپ وہ بنی ہیں جنہوں نے اپنے اثر اور نقیض ہے انبیاء کو مقام نبوت تک پہنچایا ہے۔یادوسرے لفظوں میں اُن کی نبوت پر مہر افاضہ لگائی ہے۔