شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 154
۱۵۴ - کی پیروی سے پایا ہے۔نہ براہ راست " تجلیات الہیہ مث) یہ سب تحریر یں اربعین کے بعد کی ہیں۔اور صاف بتا رہی ہیں کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ اسلام کو تشریعی نبی ہونے کا ہرگز دعوی نہ تھا۔آپ کے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اگر کوئی شخص تشریعی نبوت کا دعویٰ کرے تو وہ بے دین اور مردود ہے۔مضمون کا دوسرا حصہ خاتم النبیین کا مفہوم بلحاظ سیاق آیت خاتم النبیین کے مقام کے متعلق ایک عام حقیقی بحث کے بعد اب میں اس مقام اور مرتبہ کی ٹھوس علمی تحقیق بتانا چاہتا ہوں۔سو اس سلسلہ میں اس کی لغوی تحقیق سے پہلے میں سیاق آیت سے اس مفہوم پر روشنی ڈالتا ہوں۔واضح ہو کہ آیت مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَالكِن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ الآیة کا شان نزول یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب حضرت زیدہ کے حضرت زینب یعنی اللہ عنہا کو طلاق دینے کے بعد منشاء الہی کے مطابق حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی دلجوقی