شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 129 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 129

نام اسین ) ۱۲۹ إمامكم منگو بخاری جلد ۲ باب نزول عیسی ابن مریم مصری ) یعنی تم کیسے ہو گے جب تم میں ابن مریم نازل ہوگا اور وہ تم میں سے تمہارا امام ہوگا۔دیتی یہ مسیح امت محمدیہ کا ہی ایک فرد ہو گا۔) گویا ابن مریم کا نام اُسے بطور استعارہ و بروز دیا گیا ہے۔کیونکہ دونوں میں ماثلتِ تامہ کا بیان مقصود ہے۔(۳) صحیح مسلم کی حدیث میں بجائے اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ کے فَامَّكُم مِنكُم وارد ہے۔لہذا اس حدیث میں بھی صاف طور پر نازل ہونے والے مسیح کو امت محمدیہ کا ایک فرد قرار دیا گیا ہے۔(۳) پھر مسند احمد بن جنبل میں بھی واضح حدیث موجود ہے کہ :۔" يُوشِكُ مَنْ عَاشَ مِنكُمُ أَنْ يَلْقَى عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ اِمَا مَّا مَهْدِيَّا حَكَمًا عَدْلًا يَكْسِرُ الصَّلِيْبَ وَيَقْتُلُ (جلد ۲ (۲) الخنزير یعنی قریب ہے کہ جو تم میں سے زندہ ہو وہ عیسی بن مریم کو امام مہدی اور حکم و عدل پائے۔ہیں وہ صلیب کو توڑے گا اور خنزیر کو قتل کرے گا۔اس حدیث میں مسیح کو ہی امام مہدی قرار دیا گیا ہے۔پس مسیح اور امام مہدی دو شخص نہیں ایک ہی امتی فرد کو علی اور امام جہری قرار دیا گیا ہے۔پس ان لوگوں کا مذہب درست ہے جو مہدی کو عیسی کا بروز قرار دیتے ہیں۔اور حضرت عیسی کا صرف بروزی نزول مانتے ہیں نہ اصالتا کیونکہ وہ انکے نزدیک وفات پاچکے ہیں۔