شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 39 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 39

۳۹ تو یہ ہے کہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی شارع اور غیر امتی ہی نہیں آ سکتا۔اور مثبت پہلو یہ ہے کہ امتی نبی کا آنا اُن کے نزدیک محال نہیں ہے ! ختم نبوت کے منافی نہیں۔بانی سلسلہ احمدیہ کل ان دونوں بزرگوں سے اتفاق ران دو شرطوں یا دو منفی اور مثبت پہلوؤں کے ساتھ حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ علایت سلام بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین العین کرتے ہیں۔یعنی آپ کے نزدیک بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخری شارع نبی اور آخری آزاد اور مستقل نبی ہیں۔چنانچہ آپ آیت خاتم النبیین کی تفسیر ور میں تحریر فرماتے ہیں :۔اب بحجز محمدی نبوت کے سب نبو تیں بند ہیں۔شریعیت والا نبی کوئی نہیں آسکتا اور بغیر شریعت کے نبی ہو سکتا ہے۔مگر وہی جو پہلے اُمتی ہو " (تجلیات الہیہ (۲۵) نیز فرماتے ہیں :۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ایک خاص فخر دیا گیا ہے کہ وہ ان معنوں سے خاتم الانبیاء ہیں کہ ایک تو تمام کمالات نبوت اُن پر ختم ہیں۔اور دوسرے یہ کہ اُن کے بعد کوئی نئی شریعیت لانے والا ریسول نہیں اور نہ کوئی ایسا نبی جو اُن کی اُمت سے باہر ہو۔بلکہ ہر ایک کو جو شرف مکالمہ الہیہ ملتا ہے وہ انہیں کے فیض