شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 40 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 40

۴۰ اور انہیں کی وساطت سے ملتا ہے۔اور وہ اتنی کہلاتا ہے۔نہ کہ کوئی مستقل نبی ننمه چشمه معرفت مث) نیز فرماتے ہیں :۔ما حصل اس آیت کا یہ ہوا کہ نیت کو بغیر شرعیت ہو۔اس طرح پر تو منقطع ہے کہ کوئی شخص براہ راست مقام نبوت حاصل کر سگے۔لیکن اس طرح پر منع نہیں کہ وہ نبوت چراغ نبوت محمدیہ سے مکتب اور مستفاض ہو۔یعنی ایسا صاحب کمال ایک جہت سے تو امتی ہو اور دوسری بہت سے بوجہ اکتساب انوار محمدیہ نبوت کے کمالات بھی اپنے اندر رکھتا ہو۔ریونیو بر مباحثہ بٹالوی دچکڑالوی صفحه ک) آپ صاحبان دیکھیں کہ جس طرح حضرت امام علی القاری علیہ الرحمہ اور مولانا عبدالحی صاحب لکھنوی کے نزدیک خاتم النبیین کا مفہوم یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی شارع نبی نہیں آسکتا اور نہ ایسا نبی جو آپ کی اُمت میں سے نہ ہو۔اُمت میں مجرد نبی کا آنا اُن کے نزدیک محال و ممتنع نہیں۔اسی طرح حضرت بانی سلسلہ احمدیہ مسیح موعود علیہ اسلام بھی اس مضمون کی تصدیق کرتے ہیں۔آپ کے نزدیک بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایسے نبی کا آنا منقطع ہے جو شریعت جدیدہ لائے۔یا مستقلہ نبوت کا دعوی کرے۔ہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی آپ کے فیض سے مقام نبوت پا سکتا ہے۔