سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 53 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 53

53 الفضل نے آپ کو اس مقصد کے لئے پیش کر دیا ان کی تیاری کے لئے خاص مضا مین تیار کر وائے گئے۔الف ایک ضخیم اور شاندار خاص نمبر نکالا غیر مسلم مضمون نگاروں کو انعام دیئے گئے۔حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب اپنی ایک رپورٹ میں ان امور کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں :- ود ۱۴ مارچ کو یہ کام میں نے اپنے ہاتھ میں لے کر مربیان میں سے ایک صاحب کو اس کام کے لئے فارغ کر دیا۔لیکچرار مہیا کرنے کے لئے اسلامی انجمنوں ، اسلامیہ سکولوں ، ائمہ مساجد، علماء ، سجادہ نشینوں، ممبران ترقی اسلام، ایڈیٹر ان اخبارات ہممبران لیجسلیٹو کونسلز و اسمبلی اور ہندو معززین و تھیوسافیکل سوسائٹیوں سے خط وکتابت کی گئی اور اس کے علاوہ متعد داخبارات میں پے در پے تحریکات شائع کرنے کے ساتھ صوبہ جات بنگال، مدراس اور بمبئی کے انگریزی اخبارات میں لیکچرار مہیا کرنے کے لئے اُجرت پر اشتہار دیئے گئے۔ہندوستان کے علاوہ ممالک خارج انگلینڈ، نائیجریا، گولڈ کوسٹ ، نیروبی و دیگر حصص ،افریقہ، شام، ماریشس، ایران، سماٹرا، آسٹریلیا میں بھی مبلغین اور بعض دیگر احباب کو خطوط لکھے گئے۔۱۷۔جون کے جلسہ سے چند دن قبل حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا رقم فرمودہ ایک پوسٹر ۱۵ ہزار کی تعداد میں چھپوا کر ہندوستان کے تمام حصوں میں بھیجا گیا جس میں مسلمانوں کو ہر جگہ ۱۷ جون کے دن جلسہ کرنے کی تحریک کی گئی۔ہمارا مطالبہ تمام ہندوستان سے ایک ہزار لیکچرار مہیا کرنے کا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۱۶۔جون کو ہندوستان اور ممالک خارجہ کے لیکچراروں کی تعداد ۴۱۹ اتھی گویا مطالبہ سے ۴۱۹ زیادہ بیلچر ار تھے اور پھر خصوصیت اس میں یہ تھی کہ مختلف علاقوں سے ہمیں ۲۵ غیر مسلم لیکچرار اصحاب کے نام ملے۔اگر چہ ۱۷۔جون کے دن غیر مسلم لیکچراروں کی تعداد اس سے بہت زیادہ تھی جو بر وقت مقامی طور پر جلسوں میں بخوشی حصہ لینے کے لئے تیار ہو گئے غرض لیکچراروں کے حصول میں ہمیں امید سے بڑھ کر کامیابی ہوئی رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۹ صفحه ۲۰۵ ) اس تحریک کے مطابق مقررہ تاریخ پر ملک بھر میں نہایت شاندار جلسے ہوئے قادیان کے جلسہ کو یہ خصوصیت حاصل رہی کہ اس میں حضور نے خود تقریر فرمائی جو بعد میں متعدد بار شائع ہوئی اور