سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 530 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 530

472 کے اس احساس رنج اور صدمہ نے اس بات کو ظاہر کر دیا ہے کہ گو وہ ہزاروں 66 قالب ہیں مگر ان کی جان ایک ہے۔“ الفضل ۲۵۔دسمبر ۱۹۲۴ء۔خطبات محمود جلد ۸ صفحه ۵۴۷) مخلصین جماعت کے اخلاص کی قدر دانی کے سلسلہ میں مندرجہ ذیل بیان بہت دلچسپ ہے۔حضور فرماتے ہیں:۔میں نے دیکھا ہے کہ ہم جب باہر جاتے ہیں تو کئی لوگ اپنی محبت کی وجہ سے بعض اخراجات ہم پر کرتے ہیں مثلاً میں دو سال سے کوئٹہ جاتا رہا ہوں وہاں ہمارے ہی ضلع کے ایک دوست ڈاکٹر غفور الحق خان صاحب ہیں میں نے دونوں سال تجربہ کیا ہے کہ وہ جب کوئی چیز گھر لے جاتے تھے تو اس کی ایک ٹوکری ہمیں بھی بھیج دیتے تھے۔مثلاً انگور نکلنے شروع ہوئے اور انہوں نے بازار سے گھر کے لئے کچھ انگور خریدے تو ایک ٹوکری زائد خرید کر وہ ہمارے لئے بھی بھیج دیں گے۔یا خربوزے نکلے اور انہوں نے اپنے استعمال کے لئے کچھ خربوزے خریدے ہیں تو کچھ خربوزے وہ ہمیں بھی بھیج دیں گے۔وہ چیزیں اس طرح متواتر آتی تھیں کہ ہم سمجھتے تھے کہ وہ اپنے گھر لے جا رہے تھے کہ ہماری محبت کی وجہ سے انہوں نے ہمیں بھی اس میں ایک حصہ بھیج دیا ( اللہ تعالیٰ کی عجیب قدرت ہے یہ خطبہ میں نے دسمبر کے شروع میں دیا تھا لیکن چھپنے سے رہ گیا آج ہی اس پر نظر ثانی کرنے لگا ہوں جبکہ ابھی ابھی ہی عزیزم ڈاکٹر غفور الحق خاں کو دفنا کر لوٹا ہوں میں اسے اتفاق نہیں کہہ سکتا یہ خدا تعالیٰ کی قدرت ہے جس نے آج مجھے اس خطبہ پر نظر ثانی کا موقع دیا عزیز زندہ ہوتا تو وہ اسے پڑھ کر کتنا خوش ہوتا مگر اب اس کے عزیز اسے پڑھ کر خوش ہونگے کہ ان کے عزیز کو اللہ تعالیٰ نے یہ رتبہ بخشا کہ اس کا ذکر اس محبت کے ساتھ ایک قائم رہنے والے نشان میں شامل کر دیا گیا ہے۔“ الفضل ۲۶ - فروری ۱۹۵۰ء صفحه ۴) ایک ایسے پیارے شخص کو جو دنیا سے گزر گیا ہے یاد کرنے کا انداز کتنا دلربا ہے!! حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ : -