سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 350
306 اولاد سے محروم ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پر کسی نے جادو کر دیا ہے اور جادو کا اثر دور کروانے کے لئے گنڈا لینے کا مشورہ دیتے ہیں۔حضور راہنمائی فرمائیں۔حضور نے فرمایا :- تعویز گنڈے سب شرک ہیں۔علاج کروائیں اور دعا کریں ایک احمدی نے بڑی فکر مندی سے لکھا کہ مجھے خواب میں بتایا گیا ہے کہ میرا رشتہ فلاں جگہ ہو گا مگر کوشش کرنے کے باوجود وہاں کامیابی نہیں ہوئی۔حضور نے فرمایا :- اگر وہ رشتہ دینا منظور نہیں کرتے تو آپ کسی اور جگہ رشتہ کی کوشش کریں " کیونکہ خواب کے لئے یہ ضروری نہیں ہوتا کہ وہ ظاہری رنگ میں ہی پوری ہو ایک مخلص احمدی خاندان کی لڑکی نے تحریر کیا کہ اُس کے والد ملک سے باہر ہیں اور وہ میڈیکل کالج کے پہلے سال میں پڑھ رہی ہے اور اُسے پڑھائی کا بہت شوق ہے۔مگر والد صاحب نے لکھا ہے کہ فوراً ان کے پاس آ جاؤں۔والد صاحب کی بات ماننے سے پڑھائی ضائع ہوگی اور اس سلسلہ میں کی گئی ساری محنت و کوشش بھی اکارت جائے گی۔حضور نے فرمایا: - بہر حال والدین کی اطاعت کرنی چاہئے“ ایک نوجوان نے لکھا کہ میری والدہ کو اصرار ہے کہ وہ حضور کا بتایا ہوا وظیفہ کریں گی لہذا نماز کے بعد پڑھنے کیلئے وظیفہ تجویز فرما ئیں۔حضور نے فرمایا :- کثرت سے درود پڑھا کریں اور لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ بھی پڑھیں ایک غیر از جماعت نوجوان جو احمدیت کی صداقت جاننا چاہتے تھے کی درخواست پر حضور نے فرمایا : - دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کا دل صداقت کے لئے کھول دے۔رات کو دعا اور استخارہ کر کے سویا کریں اور یہی دعا مانگیں کہ جو صداقت ہو وہ مجھ پر کھل جائے“ ///////