سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 290
268 حضور رات کو دو دو بجے تک کام کرتے ہیں۔بہت بڑی ڈاک زیادہ تر رات کو ہی پڑھتے ہیں کیونکہ دن کو دوسرے کاموں کی وجہ سے موقع نہیں ملتا۔حضور ناظروں کے کام کی نگرانی کے علاوہ ان کے دفاتر کی بھی نگرانی رکھتے ہیں اور یہ نہایت ضروری سمجھتے ہیں کہ وقت کی پوری پابندی کی جائے۔بعض اوقات حاضری کے رجسٹر کا بھی حضور نے معائنہ فرمایا۔اگر کوئی کام بقایا میں رہ جائے اور اس کی تکمیل میں دیر ہو جائے تو بعض اوقات حضور ناظر اور اس کے عملہ کو حکم دیتے ہیں کہ اس وقت تک دفتر کھلا رکھیں جب تک کام پورا کر کے اس کی رپورٹ نہ بھیجیں۔خواہ ساری رات دفتر کھلا رکھنا پڑے۔رپورٹ کے انتظار میں خود بھی جاگتے رہتے ہیں ( الفضل ۲۸ / دسمبر ۱۹۳۹ء صفحه ۸) حضور نے مکرم مولانا عبد الرحمان صاحب انور کو تحریک جدید کے آغاز میں انچارج دفتر تحریک جدید مقرر فرمایا۔بعد میں آپ کو ایک لمبا عرصہ بطور اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری خدمات بجالانے کی سعادت حاصل ہوئی۔ان کے بیان کے مطابق حضور بالعموم اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے یہ امید رکھتے تھے کہ :۔ا۔جب حضور کسی امر کے متعلق ہدایات دے رہے ہوں تو حضور کے کلام کو قطع نہ کیا جائے بلکہ جب ساری بات ختم ہو جائے تو پھر اگر کسی امر کی تشریح کی ضرورت محسوس ہو تو صرف اس صورت میں کوئی بات دریافت کی جائے۔۲۔اگر میں چل رہا ہوں تو مجھ سے بات کرنے کی غرض سے میرے چلنے میں رُکاوٹ نہ پیدا کی جائے کہ میرا رستہ روکا جائے بلکہ ساتھ چلتے چلتے اپنی بات کی جائے۔۔ملاقات کے لئے جس قدر وقت لیا جائے اس وقت میں کام کو ختم کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔اگر مزید وقت کی ضرورت ہو تو یا تو اس وقت خاص اجازت لی جائے یا باقی کام کسی دوسرے وقت میں اجازت لے کر کیا جائے۔۴۔جس کام کے لئے وقت ملاقات کا لیا جاوے سب سے پہلے وہی کام پیش کیا جاوے نہ یہ کہ اس کام کو تو آخر میں رکھا جائے اور دیگر امور کو پہلے پیش کرنا شروع کر دیا جائے۔۵۔جس کام کے متعلق میں کہہ دوں کہ پھر پیش ہو تو اس کو جلدی ہی موقع حاصل کر کے