سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 143
143 حقیقت معلوم ہوسکتی ہے وہ اس کی وہ کتاب ہے جس کو وہ الہامی قرار دیتا ہے۔پس سب سے پہلے تو آپ کو بائیل کا مطالعہ کرنا چاہئے۔پرانا عہد نامہ آپ کو یہ بتائے گا کہ یہودی مذہب کی بنیاد کس طرح پڑی اور کس طرح اس نے نشو و نما پائی اور اس سے آپ کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ یہودی مذہب نے اپنے ماننے والوں کے اخلاق اور ان کی رسوم اور ان کے تمدن پر کیا اثر کیا اور کون سے نئے مقاصد ان کے سامنے رکھے ہیں۔نیا عہد نامہ پڑھنے سے آپ کو عیسائیت کی بنیاد اور اس کی غرض معلوم ہوگی اور یہ معلوم ہوگا کہ وہ مقصد عظیم جو کہ یہودیت کے نتیجہ میں یہودیوں کے زیر نظر ہو گیا تھا اس نے آخر کا ر کیا معین صورت اختیار کی اور تمدن اور اخلاق کو اس زمانہ کی حالت اور ضروریات کے ماتحت کس رنگ میں بدل دیا اور انسانی کمالات کے لئے ایک نیا رستہ کھول دیا لیکن وہ اس رستہ میں ان کو چلا نہیں سکی۔بلکہ ایک مقصد کے طور پر اس کو ان کے سامنے رکھ دیا۔بائیبل کا مطالعہ کرتے وقت آپ ان چند امور کو مدنظر رکھیں جن کی صداقت بائیبل کے مطالعہ کے ساتھ ہی آپ پر ظاہر ہوتی چلی جائے گی۔بائیل کسی تو ہمات میں پڑے ہوئے اور نفس کی فکر میں مبتلا فلاسفر کے خیالات کا نتیجہ نہیں بلکہ وہ ایک ایسی قابلیت پیدا کرنے والی روح اپنے اندر رکھتی ہے جو کہ انسان کو اوپر کی طرف کھینچتی ہے۔۲- بائیبل زمانہ کی نا مساعدت کی وجہ سے اور مختلف حالات کے ماتحت جو وقتاً فوقتاً اس قوم اور اس قوم کے گرد و پیش پیدا ہوتے رہے ہیں جن کے سپرد بائیبل کی حفاظت اور اشاعت تھی ایسے خیالات سے ملوث ہو گئی ہے جو کہ اس روح کے جو انسان کو بلند کرنے والی ہے بالکل مخالف ہے۔-1 -٣ - آپ بائیل کو پڑھتے وقت اس بات کو مدنظر رکھیں کہ بائیل خود اپنے متعلق کیا کہتی ہے۔اگر ان تین باتوں کو مدنظر رکھکر آپ بائییل پڑھیں گے تو بائیل میں یہودی اور عیسائی مذہب کے متعلق اتنا بڑا ذخیرہ مل جائے گا کہ جو پُرانی تحقیقات سے بہت زیادہ ہوگا۔میں نے بائیبل کو اسی رنگ میں مطالعہ کر کے دیکھا ہے اور