سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 343
299 میں ضروری نصائح ، جماعتی امور کے متعلق راہنمائی، ایک مبلغ سلسلہ کی صحت کے متعلق فکر مندی اور اس کے گھر کے حالات کا علم ہونے اور ایسے اس سے آگاہ رکھنے کا اہتمام غرض یہ کہ پیار و محبت کے منفرد انداز نظر آتے ہیں :- قادیان IA_Y_M عزیزم ! اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمُ آپ کی چٹھی مورخہ ۶۳۰-۵-۱۴ ملی۔حالات سے اطلاع ہوئی اللہ تعالیٰ آپ کو خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے۔لجنہ اماء اللہ کے قیام پر مبارکباد۔اور عورتوں کو پیغام دے دیں کہ ان کی ہمت اور تقویٰ پر اسلام کی ترقی کا بہت کچھ مدار ہے۔ہندوستان کی حالت بدستور ہے۔وفات کی خبر اڑانے (ایک انگریزی اخبار میں حضور کی وفات کی غلط خبر شائع ہوئی تھی۔ناقل ) سے جہاں جماعت کو مالی طور پر نقصان ہوا ہے وہاں روحانی طور پر فائدہ بھی ہوا ہے۔جماعت میں اس واقعہ کی وجہ سے بیداری پیدا ہو گئی ہے۔جو لوگ خلافت کی اہمیت سے ناواقف تھے اُن پر اس کی اہمیت اور عظمت ظاہر ہوگئی۔دشمن نے چاہا تھا کہ اس خبر کے اُڑنے سے جماعت تتر بتر ہو جائیگی اس طرح سخت نقصان ہو گا۔لیکن خدا نے اس میں بھی جماعت کے لئے فائدہ کی صورت نکالدی فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ڈلک۔بیعتوں کا جواب براہِ راست بھجوا دیا گیا ہے۔آپ کے گھر میں ہر طرح سے خیرت ہے اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو قادیان ۱۹۳۱ء۔۷۔۱۶ عزیزم مکرم ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - آپ کی چٹھی مؤرخہ ۶۳۱-۵-۱۹ ملی۔سکول کے متعلق حالات معلوم ہوئے۔دعا کی گئی۔اللہ تعالیٰ اپنا فضل و کرم فرمائے اور خدمتِ دین میں آپ کا