سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 280
257 اخلاص اور اس کے ایمان کو زندہ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم چندہ کی وصولی پر زور دیں اور دیتے چلے جائیں۔جب کسی قوم میں قربانی کی روح کمزور ہو جاتی ہے تو اس کا ایمان بھی کمزور ہو جاتا ہے اور وہ تنزل میں گر جاتی ہے۔“ رپورٹ مشاورت ۱۹۴۵ء صفحہ ۲۸،۲۷) نظامت بیت المال کا مختصر ذکر سوانح فضل عمر جلد دوم میں ہو چکا ہے تا ہم حضور کی سیرت کے اس اہم پہلو کی ایک جھلک قارئین کی خدمت میں پیش کرنے کے لئے بغیر تکرار کے جستہ جستہ کچھ ضروری امور یہاں بیان کر دیئے گئے ہیں۔