سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 2
2 سے بہت موزوں اور موقع ومحل کے مطابق کوئی لطیفہ یا دلچسپ واقعہ سنا کر محفل کو زعفران زار بنا دیتے۔یہی نہیں کہ آپ خود کبھی کوئی غیر سنجیدہ اور غیر مہذب بات نہ کرتے بلکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایسی و جاہت عطا فرمائی تھی کہ آپ کی مجلس میں یا آپ کی موجودگی میں کسی اور کو بھی غیر سنجیدہ یا متانت سے گری ہوئی بات کرنے کی جرات نہ ہوتی۔بالعموم دھیمی مگر ایسی قابل فہم آواز میں گفتگو کرتے کہ مخاطب کو سنے یا سمجھنے میں دقت نہ ہوتی اور دوبارہ پوچھنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔بعض مواقع پر ، خاص طور پر عظمت دین اور خدائی وعدوں پر یقین کا مضمون بیان فرماتے تو آواز میں غیر معمولی شوکت اور تاثیر پیدا ہو جاتی۔آہستہ آواز میں جو نا قابل فہم اور مہم ہو بات کرنا آپکو پسند نہیں تھا اور اس کی طرف آپ بہت اچھے انداز میں توجہ بھی دلایا کرتے تھے۔آپ سفید بھاری عمامہ۔سفید شلوار قمیض، لمبا کوٹ اور پاؤں میں گرگابی (مکیشن) استعمال فرماتے تھے۔ابتداء میں ترکی (رومی) ٹوپی بھی پہنتے تھے مگر بعد میں ہمیشہ پگڑی ہی استعمال فرماتے رہے۔گھر سے باہر آتے ہوئے ہاتھ میں چھڑی رکھنے کی سنت پر عمل پیرا ہونے کا اہتمام فرماتے اور اس امر کی دوسروں کو تلقین بھی فرماتے تھے۔آپ کا لباس بہت ہی سادہ ہوتا تھا اور اس کے متعلق کوئی خاص اہتمام نہ فرماتے سوائے اس کے کہ اس کا صاف ستھرا ہونا ضروری ہوتا۔خوراک بہت تھوڑی اور سادہ ہوتی تھی۔تحریک جدید کے مطالبات میں سادہ زندگی اور ایک کھانا کھانے کا مطالبہ شامل تھا۔آپ اس کی سختی سے پابندی فرماتے یہاں تک کہ اگر کبھی آپ کی طبیعت کی خرابی اور علالت کی وجہ سے ایک سے زیادہ کھانے میز پر چنے گئے تو آپ کھانا کھائے بغیر ہی اُٹھ جاتے۔کئی غریب مخلص، سادہ احمدی اخلاص و محبت سے مکئی کی روٹی، ساگ یا ایسی کوئی اور معمولی چیز یا موسمی پھل بطور تحفہ آپ کی خدمت میں بھجواتے تو آپ شوق و رغبت سے اسے استعمال کرتے اور بھیجنے والے کی دلجوئی اور حوصلہ افزائی فرماتے۔یہاں یہ ذکر کرنا بھی ضروری معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے تمام معمولات میں سادگی ہوتی تھی اور یہ سادگی اس وجہ سے نہیں تھی کہ آپ کا ہاتھ تنگ تھا یا آپ زیادہ خرچ نہ کر سکتے تھے بلکہ آپ کا سادگی کا معمول اس لئے تھا کہ آپ اسے مذہب حقہ کی تعلیم کا ضروری حصہ سمجھتے تھے۔اور آپ نے سادہ زندگی کے فوائد وبرکات سے عملاً استفادہ فرمایا تھا۔یہی وجہ ہے کہ آپ ہمیشہ اس کی طرف بہت اصرار اور تاکید سے توجہ دلاتے رہے یہاں تک کہ جب آپ نے اپنی مشہورِ زمانہ کامیاب اصلاحی و انقلابی سکیم تحریک جدید " جاری فرمائی تو سادہ زندگی گزارنے کا مطالبہ اس کے بنیادی مطالبوں