سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 561 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 561

503 بڑھ کر یہ انگوٹھی حضرت ڈاکٹر صاحب کے ہاتھ میں دے دی۔واقعی ان کا حق مجھ سے بہت زیادہ تھا اور حفظ مراتب ضروری تھا۔عاجز نے ۱۹۲۵ء میں جب وقف کیا تو حضور نے جواباً لکھوایا کہ سیر دست آپ اپنے کام کے ساتھ ساتھ سلسلہ کی علمی خدمت میں مشغول رہیں اور اپنے علم کو اس رنگ میں بڑھانے کی کوشش کریں جو مغربی علوم والوں کے لئے بھی مفید ہو سکے۔یہ الفاظ بھی پیشگوئی بن گئے اور اللہ تعالیٰ نے خاکسار کو ۳۸ سال سلسلہ کی علمی خدمت کے بعد ) ۱۹۶۲ء میں انگلستان پہنچا دیا اور وہاں مستقل رہائش کی اجازت مل گئی تا مغربی علوم والوں کو فائدہ پہنچا سکوں۔میرے ایک خواب کی تعبیر میں فرمایا اس کا مطلب یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے آپ کو میرے علم سے کچھ فائدہ پہنچائے پس اپنی علمی اور روحانی ترقی کی طرف توجہ کریں۔۱۹۳۴ ء میں میں نے زار روس کی قید کی حالت کا فوٹو ارسال کیا جو زار کی حالت زار (الہام حضرت مسیح موعود ) کی تصدیق میں تھا۔حضور نے اس پر بہت خوشنودی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ یہ فوٹو میری لائبریری میں محفوظ رہے۔افریقہ سے ۱۹۲۸ء میں میں نے انسائیکلوپیڈیا بریٹینیکا ENCYCLOPAEDIA BRITANNICA کا نیا ایڈیشن خرید کر حضور کی خدمت میں پیش کیا۔حضور نے از راہ شفقت قبول فرما کر لکھوایا۔” جب تک رہے گا خدمت دین کے کام آتا رہے گا ایک شوری کے موقع پر جماعت سیالکوٹ کی سب کمیٹی کے لئے نمائندہ کی ضرورت تھی اور ایک دوست نے اس خیال سے کہ میں ضلع سیالکوٹ کا باشندہ ہوں میرا نام تجویز کر دیا مگر حضور نے اس کو رد کر دیا اور فرمایا ” ڈاکٹر شاہنواز صاحب اب قادیانی ہیں چونکہ وہ کثرت سے آتے رہتے ہیں۔“ ایک دن پیغامیوں کا ذکر ہوا میں نے سادگی سے کہہ دیا وہ کب احمدی ہیں۔حضرت نے اس پر فوراً تردیدی رنگ میں فرمایا ایسا مت کہو جب تک وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مانتے ہیں وہ احمدی ہیں۔