سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 547 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 547

489 پر فرمایا : - اے عزیز و! اب میں اپنے خط کو ختم کرتا ہوں مگر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ صاف کپڑے کی نگہداشت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے میلے پر اور میل بھی لگ جائے تو اس کا پتہ نہیں لگتا۔پس اپنے آپ کو صاف رکھو تا قد وس خدا تمہارے ذریعہ سے اپنے قدس کو ظاہر کرے اور اپنے چہرہ کو بے نقاب کرے۔اتحاد، ،محبت، ایثار، قربانی، اطاعت، ہمدردی بنی نوع انسان ، عفو، شکر، احسان اور تقویٰ کے ذریعہ سے اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ خدا تعالیٰ کا ہتھیار بننے کے قابل بناؤ۔یاد رکھو تمہاری سلامتی سے ہی آج دین کی سلامتی ہے اور تمہاری ہلاکت سے ہی دین کی ہلاکت۔دنیا تم کو تباہ کرنے کی کوشش کرتی ہے مگر مجھے اس کا فکر نہیں۔اگر تم خدا کو ناراض کر کے خود اپنے آپ کو ہلاک نہ کر لو تو دنیا تم کو ہلاک نہیں کر سکتی کیونکہ خدا نے تم کو بڑھنے کے لئے پیدا کیا ہے نہ ہلاک ہونے کے لئے۔لکھنے کو تو بہت کچھ جی چاہتا تھا مگر اب ۲ بجنے کو ہیں۔پس میں اس خط کو ختم کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ بھی ہو اور ہمارے ساتھ بھی۔آمین (الحکم ۱۴۔اگست ۱۹۲۴ ءصفحہ ۷ ) آئندہ نسلوں کی تربیت و راہنمائی بھی حضور کے مد نظر تھی اس کے متعلق ایک اور موقع اس میں شک نہیں کہ بعض امور ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے متعلق ہزار سال قبل بھی غور کرنا ضروری ہوتا ہے مثلاً ابھی ہمیں حکومت نہیں ملی مگر اس کے قواعد اور طریق نظم ونسق کے متعلق میری کتابوں میں بحثیں موجود ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام سے ہمیں جونور ملا ہے اسے بعد میں آنے والوں کی نسبت ہم زیادہ اچھی طرح پیش کر سکتے ہیں اور چونکہ زندگی کا کوئی اعتبار نہیں اس لئے ہم اسے پیش کرتے رہتے ہیں تا آئندہ نسلوں کو فائدہ پہنچ سکے۔کیونکہ اس بارہ میں وہ ہماری رہنمائی کی بہت زیادہ محتاج ہیں۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء صفحه ۳۲) ظلم سے اجتناب کی نصیحت کرتے ہوئے نہایت پر حکمت طریق پر آپ فرماتے ہیں :-