سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 345 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 345

301 میں بھی سوچ سمجھ کر ہاتھ ڈالیں۔گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔نوٹ۔گھر کے حالات منسلکہ کاغذ پر درج ہیں۔از قادیان ۱۹۳۰ء۔۱۔۱۵ عزیز مکرم ! السَّلَامُ عَلَيْكُمُ ! آپ کی چٹھی مؤرخہ ۲۹ ء۔۱۱۔۱۸ ملی۔حالات سے اطلاع ہوئی آپ کے لئے دعا کی گئی۔اللہ تعالیٰ آپ کو خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے۔مؤرخہ ۲۹ء۔۹۔۱۹ کے خط کا مفہوم جو آپ نے سمجھا وہ صحیح ہے۔نئے مبائعین کے مکمل پتے لکھا کریں۔اس طرح وہ مرکز سے براہِ راست تعلقات پیدا کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔آپ کے گھر میں ہر طرح خیریت ہے۔از قادیان ۱۹۳۰ء-۲-۵ عزیز مکرم السَّلَامُ عَلَيْكُمْ ! ! آپ کی پچٹھی مؤرخہ ۱۹۲۹ء۔۱۲۔۲۱ ملی۔حالات سے اطلاع ہوئی آپ کے لئے دعا کی گئی۔اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے کام کئے جائیں۔یہ الہی سلسلہ ہے وہ خود اسباب مہیا کر دے گا۔آپ کی صحت کے متعلق بھی حالات معلوم ہوئے۔اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔مچھلی کے تیل کا استعمال جاری رکھیں مگر مقدار کم ہو۔آپ کے گھر میں ہر طرح سے خیریت ہے۔از قادیان ۱۹۳۰ء-۲-۱۹ عزیز مکرم السَّلَامُ عَلَيْكُمُ ! آپ کی وچٹھی مؤرخہ ۱۹۳۰ء۔۱۔۳ املی۔حالات سے اطلاع ہوئی آپ