سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 346 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 346

302 کے لئے دعا کی گئی اللہ تعالٰی آپ کو صحت عطا فرمائے اور خدمت دین کا موقع دے۔میں نے تبلیغ سے منع نہیں کیا جیسا کہ آپ کی پیٹھی سے سمجھا جاتا ہے اسی لئے تو آپ گئے ہیں۔بلکہ صرف سوشل فنکشنز کے موقع پر تبلیغ سے منع کیا تھا۔آپ نے خود ہی لکھا تھا کہ اس لیکچر کا بُرا اثر پڑا۔جس پر لکھا گیا تھا کہ آئندہ ایسی غلطی نہ کریں۔اب آپ نے لکھا ہے کہ نہیں ایسا کوئی بُرا اثر نہیں پڑا تھا۔آپ کی جدید جد وجہد بہت قابل قدر ہے۔اللہ تعالیٰ ترقی دے۔مقامی لوگوں سے اچھے تعلقات رکھیں اور تبلیغ کو وسیع کریں۔انشَاءَ اللہ اس سے بہت فائدہ ہوگا۔عورتوں میں تبلیغ اور تربیت کا کام بہت مفید ہے۔جَزَاكُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ۔۔اس بات سے خوشی ہوئی ہے کہ عورتوں میں بیداری کا احساس پیدا ہوا ہے۔بغیر عورتوں کی بیداری کے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔پس عورتوں کی بیداری کی طرف خاص توجہ کی ضرورت ہے۔آپ کے والد کے لئے بھی دعا کی گئی ہے۔از قادیان عزیز مکرم السَّلَامُ عَلَيْكُمْ ! آپ کی چٹھی مورخہ ۳۰ ء۔۷۔9 ملی۔حالات سے اطلاع ہوئی۔آر کے لئے دعا کی گئی۔اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔نیز واضح رہے کہ تمام اصلاح آہستگی سے کریں۔یہ طریق اچھا ہے۔میرا یہ مطلب نہ تھا کہ وراثت کا رواج فوراً ہو۔اسے مد نظر رکھا جائے۔دورہ پر زیادہ زور دیں۔اس سے جماعت ترقی کرے گی انشاء اللہ اور مالی بوجھ کم ہو گا مالی بوجھ کی کمی کی صورت یہی ہے کہ جماعت ترقی کرے۔درحقیقت اس ملک میں دو تین مبلغوں کی ضرورت ہے اور یہ انتظام بھی ہوسکتا ہے جب کہ وہاں کی جماعت ترقی کرے۔