سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 257 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 257

234 ۱۵- چندہ خاص ( اس تحریک کے متعلق تین ماہ کے بعد حضور نے فرمایا اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ چندہ خاص کی تحریک میں سوا لاکھ روپیہ مقررہ میعاد کے اندر جمع ہو گیا ہے ) ۱۶- مسجد اقصیٰ قادیان کی توسیع : تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوئی مسجد اقصیٰ پہلے سے دُگنی ہوگئی۔۱۷ - مسلمانانِ کشمیر کے لئے چندہ ( یہ تحریک ۱۹۳۱ء میں کی۔جماعت نے بڑے اخلاص سے لاکھوں روپیہ پیش کیا جس سے مسلمانوں کی تعلیمی ، اقتصادی اور سیاسی حالت سنوار نے پر خرچ کیا۔یہ امداد اب بھی کسی نہ کسی رنگ میں جاری ہے ) ۱۸- امانت فنڈ : (۱۹۳۴ء میں حضور نے جماعت کے خزانہ میں اپنا روپیہ بطور امانت رکھوانے کی اپیل تھی جو بہت کامیاب رہی۔افراد جماعت نے بھی فائدہ اُٹھایا اور جماعت نے بھی) ۱۹- تحریک جدید: ( یہ تحر یک ۱۹۳۴ء میں حضور نے شروع فرمائی گل مطالبہ ۲۷۶۲ ہزار کا تھا جو تین سال میں پورا کرنا تھا۔جماعت نے پہلے سال ہی قریباً ۳۰ ہزار پیش کر دیا۔دوسرے سال ایک لاکھ سترہ ہزار۔تیسرے سال ایک لاکھ ۴۵ ہزار ) ۲۰ - جماعتی جھنڈا تیار کرنے کی تحریک : ( یہ تحریک ۱۹۳۹ء میں کئی گئی۔صحابہ سے تھوڑی تھوڑی رقم لیکر ایسی روئی خریدی گئی جو صحابہ نے کاشت و برداشت کی تھی ، صحابیات نے کا تا، صحابہ نے کپڑا بنا اور سیاہ رنگ کا جھنڈا جس کے درمیان میں مینارہ اسیح ایک طرف بدر اور دوسری طرف ہلال تھا تیار ہوا ) ۲۱ - غلہ فنڈ کی تحریک : (۱۹۴۲ء میں یہ بابرکت تحریک شروع ہوئی تھی اور اب تک مسلسل غرباء کی خدمت ہورہی ہے ) ۲۲ - وقف جائداد۔وقف آمد ( یہ تحریک ۱۹۴۴ء میں شروع کی۔جولائی ۱۹۴۷ء تک ڈیڑھ کروڑ کی جائداد وقف ہو چکی تھی۔۱۹۴۷ء کے ہنگامی حالات میں اس سے غیر معمولی فوائد حاصل ہوئے ) ۲۳ - توسیع مسجد مبارک ( ۹ مارچ ۱۹۴۴ء کو توسیع کا اعلان فرمایا۔مثالی کامیابی ہوئی۔حضور نے فرمایا ہمارا اندازہ دس ہزار روپے کا تھا مگر اب تک خدا تعالیٰ کے فضل سے پندرہ ہزار کے وعدے ہو چکے ہیں یعنی نماز عصر سے نماز مغرب کے دوران )