سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 256
233 -۳- مینارة المسیح کی تکمیل کی تحریک ( حضرت مسیح موعود نے اس کی بنیا درکھی تھی تاہم به صرف زرکثیر دسمبر ۱۹۱۶ء میں مکمل ہوا ) - خواتین کے تبلیغی فنڈ کی تحریک (خواتین کے ذمہ پانچ سو روپیہ ماہوار لگایا۔خواتین نے بہترین نمونہ دکھایا ) ۵- مسجد لندن کے لئے چندہ کی اپیل ( جماعت نے جس اخلاص ومستعدی سے چندہ دیا اس پر پریس نے حیرت کا اظہار کیا ) -4 تحفہ شاہزادہ ویلز کے لئے چندہ پچیس ہزار آدمیوں کی طرف سے یہ تحفہ پیش کرنے کے لئے چندہ صرف ایک آنہ فی کس مقرر کیا گیا ) ۷۔بیت المال کے لئے قرضہ کی اپیل (۳۰ ہزار سے زائد قرضے اُتارنے کے لئے یہ اپیل کی گئی۔جماعت نے قربانی کا اعلیٰ معیار پیش کیا ) - تعمیر مسجد برلن ( جماعت کی خواتین نے محیر العقول قربانیاں پیش کرتے ہوئے ۲۰ ہزار کی تحریک کے مقابلہ میں ۸۰ ہزار پیش کر دیا ) تحریک انسدادِ شدھی ( حضور نے کمال اعتماد سے فرمایا ” گل جماعت کی جائیداد تخمینا ۲ کروڑ کی ہے اگر ضرورت پڑی تو کل املاک اور اموال خدا کی راہ میں وقف کرنے سے میں اور میری جماعت دریغ نہ کریں گئے) ۱۰- چندہ تحریک خاص ( بعض فوری ضروریات کے لئے ایک لاکھ روپے کی تحریک کی گئی۔تین ماہ کے اندر اندر جماعت نے یہ رقم پیش کر دی ) چندہ خاص ( مجلس شورای ۱۹۲۹ء کی رپورٹ کے مطابق جماعت نے مطلوبہ رقم پیش کردی ) ۱۲- ریز روفنڈ کی تحریک (۲۵ لاکھ سے زائد کی جائداد بطور ریز روفنڈ خرید لی گئی۔بعد میں اس جائداد کی قیمت اور منافع میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ) ۱۳ - دار التبلیغ لندن کے لئے چندہ (حضور نے احمدی مستورات کو چار ہزار روپے سالانہ کی تحریک فرمائی عورتوں نے اپنے قربانی کے معیار اور ریکارڈ کو برقرار رکھا) ۱۴- مسجد لندن کی مرمت ( چھ ہزار روپے کی تحریک تھی۔بیگم صاحبہ سیٹھ عبد اللہ الہ دین نے ایک ہزار پیش کر دیا اور باقی رقم بھی وقت کے اندراندر جمع ہوگئی )