سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 542
۵۴۲ آپ نے دنیا کے (مختلف) ممالک میں چار سو کے قریب مساجد تعمیر کرائیں۔تبلیغ اسلام کے لئے یکصد مشن قائم کئے جو عیسائیت کی بڑھتی ہوئی کرو کے سامنے ایک آھنی دیوار بن گئے۔مختصر یہ کہ حضرت صاحب نے اپنی زندگی کا ایک ایک سانس اپنے مولیٰ کی رضا اور اسلام کی سربلندی کے لئے وقف کر رکھا تھا۔خدا ان سے راضی ہوا وہ خدا سے راضی ہوئے۔اگر میں ایک شیعہ ہوتے ہوئے انہیں رضی اللہ عنہ لکھتا ہوں تو یہ ایک حقیقت کا اظہار ہے محض اخلاقی رسم نہیں۔" الفضل ۴۔اپریل ۱۹۷۶ء)