سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 27
۲۷ جتنے قطرے گرتے اتنے ہی اور دیو پیدا ہو جاتے۔معلوم ہو تا ہے انبیاء کی جماعتوں کا ہی یہ نقشہ کھینچا گیا ہے کیونکہ انہیں جتنا کچلا جائے ، جتنا دبایا جائے اتنی ہی بڑھتی ہیں اور جتنا گر ایا جائے اتنی ہی زیادہ ترقی کرتی ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہر ملک ہر علاقہ اور ہر میدان میں احمدیت کی ترقی کے سامان کر دیئے ہیں اور احمدیت روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور نئے نئے ممالک میں احمدی جماعتیں قائم ہو رہی ہیں۔سیرالیون سے جو مغربی افریقہ میں ہے حال ہی میں اطلاع موصول ہوئی ہے۔اس کے متعلق کسی قدر تفصیلی حالات تو اگلے لیکچر میں بیان کروں گا۔اتنا بیان کر دینا اس وقت مناسب ہے کہ اس جگہ سال بھر سے ایک مبلغ بھیج دیا گیا تھا۔وہاں شروع میں حکومت نے بھی مخالفت کی اور غیر مبالغین کا اثر بھی ہمارے خلاف کام کر رہا تھا مگر پرسوں وہاں کے مبلغ کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ وہاں کے دو رئیس پانچ سو آدمیوں کے ساتھ احمدی ہو گئے ہیں۔تو خدا تعالیٰ اپنے فضل يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ افَوَاجًا کے نظارے دکھا رہا ہے۔اور ابھی یہ کیا ہے۔پنجابی میں جسے ونگی کہا جاتا ہے۔وہ یہ ہے یعنی ایک دکاندار کے پاس جاؤ تو وہ نمونہ کے طور پر تھوڑی سی چیز دکھاتا ہے کہ دیکھو کیسی اچھی ہے۔پس یہ تو و نگی ہے جو اللہ تعالیٰ جماعت کو دکھا رہا ہے۔ورنہ جماعت کے لئے بہت بڑی بڑی فتوحات مقدر میں جو ضہور حاصل ہونگی۔پس آؤ دین کی خدمت کرنے کا مخلصانہ وعدہ کرو اور پھر دیکھو کہ کس طرح خدا تعالیٰ کے فضل کے خزانے تمہارے لئے کھولے جاتے ہیں۔۔۔۔اس وقت میں جلسہ کا افتتاح کرتا ہوں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اس نے اپنی رحمتیں اور افضال جو اس وقت تک کئے آئندہ ان سے بڑھ کر فرمائے تاکہ ہماری حقیر کو ششیں بار آور ہوں اور ہم اس کے فضلوں کے پہلے سے زیادہ مور د ہوں۔وہ ہماری کوششوں میں برکت دے تاکہ دنیا کے کناروں تک اسلام اور احمدیت پھیل جائے اور احمدیت کو ہر جگہ غلبہ اور شوکت عطا فرمائے۔پھر میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالٰی ہمیں اس کی توفیق نہ دے کہ جب ہم میں طاقت اور غلبہ آئے تو ہم ظالم بن جائیں ست اور عیش پرست ہو جائیں بلکہ پہلے سے زیادہ متواضع پہلے سے زیادہ رحم دل اور پہلے سے زیادہ اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ کے لئے خرچ کرنے والے ہوں۔مسیح کا یہ کہنا کہ